جادو کی مختلف اقسام اور ان کا علاج ودَم بعض اہلِ علم و تجربہ نے جادو کے علاج میں آسانی کے لیے جادو کو مختلف انواع و اقسام میں تقسیم کرکے ہر کسی کا الگ الگ علاج اور دَم تجویز کیا ہے ۔ جادو نکالنے کے بعض تجربہ کار اور ثقہ و معتمد حضرات کی کتب سے ان کے علم و تجربہ کا نچوڑ پیشِ خدمت ہے۔ [1] تفریق و نزاع ڈالنے والے جادو کا علاج و دَم: اہلِ تجربہ کی تقسیم کے مطابق جادو کی متعدد اقسام میں سے ایک میاں بیوی یا مختلف لوگوں کے مابین نزاع و جھگڑا اور تفریق و جدائی ڈالنے والا جادو ہے ، جس کے علاج کے لیے سب سے پہلے اس گھر کے ماحول کو ایمانی فضاء کا رنگ دیا جائے کہ اس گھر کی کسی دیوار پر تصاویر آویزاں نہ ہوں، وہاں گانے نہ سنے جائیں، کوئی عورت بے پردگی نہ کرے، کوئی مرد سونے کی انگوٹھی یا چین وغیرہ نہ پہنے، اور اس گھر کا کوئی فرد تمباکو نوشی نہ کرے۔ کسی عورت کا علاج اس وقت تک نہ کریں جب تک وہ باپردہ رہنے کا عہد نہ کرے۔ نیز اس کے کسی مَحرم کی موجودگی میں علاج ودَم کیا جائے اور مریض و معالج دونوں باوضو ہوں۔ اب مریض کے سر پر ہاتھ رکھ کر اور اگر وہ غیر مَحرم ہے تو خود اسکا یا اسکے کسی مَحرم کا ہاتھ |