تعویذ گنڈوں، جِنّات وآسیب
اور مِرگی و سایہ کا علاج ودَم
انسان کی تخلیق مٹی سے اور جِنّوں کی تخلیق آگ سے ہوئی ہے۔[1]البتہ ان دونوں کو ہی اللہ نے اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے۔[2]جِنّ کا معنی ’’پوشیدہ‘‘ ہے۔ ہم انہیں نہیں دیکھ سکتے البتہ وہ ہمیں دیکھ سکتے ہیں۔[3]اور تخلیق کے اعتبار سے جِنّ، انسان سے بھی پہلے کے ہیں۔[4]
اِن قرآنی تصریحات ہی کی طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ فرشتے نور سے، جِنّ نار آگ سے اور آدم علیہ السلام خاک سے پیدا کیے گئے ہیں۔[5]
جنات کی اقسام:
جِنّوں کی تین قسمیں ہیں:
1 ہوا میں اُڑنے والے ۔ 2 سانپوں اور کتّوں کی شکل میں پھرنے والے۔
3 ڈیرہ لگانے اور کوچ کرجانے والے ۔[6]
|