اولاد بنوادیتے ہیں۔ ایسے ہی وہ جِنّ کو کسی عورت پر مسلّط کر دیتے ہیں اور رِحم کے ساتھ اسکی شرارت کے نتیجہ میں وہ بانجھ ہوکر رہ جاتی ہے یا پھر وہ حمل کو استقرار نہیں پانے دیتا۔ یہ عام بیماری بھی ہے، اگر وہ ہو تو کسی حکیم یا ڈاکٹر سے علاج کروائیں او راگر یہ جِنّات و جادو کے اثر سے ہو جس کا پتہ اُسے دَم کرنے سے ہی لگ جائے گا کہ اس پر کپکپی طاری ہوگئی ہے، جسم سُن ہونے لگا ہے و غیرہ۔ تو اس جادوئی بانجھ پن اورنا قابلِ اولاد ہونے کا علاج یہ ہے: 1 جادو کی پہلی قسم سِحرتفریق و نزاع کا جوعلاج ذکر کیا گیا ہے وہی سورتیں و آیات مریض روزانہ تین مرتبے پڑھے یا کسی سے سنے یا پھر انھیںایک کیسٹ میں ریکارڈ کرکے مریض کو روزانہ تین مرتبہ سننے کا کہیں۔ 2 مریض روزانہ صبح سورۃ الصّٰفٰت کی تلاوت کرے یا اُسے سنے۔ 3 سوتے وقت سورۃ المعارج کی تلاوت کرے یا سنے۔ 4 حَبّہ سَوداء یعنی کلونجی (Black Seeds) کے تیل پر سورۃ الفاتحہ، آیۃ الکرسی، سورہ البقرۃ کا آخری رکوع، سورۃ آل عمران کا آخری رکوع اور مَعوِّذات پڑھ کر دَم کریں اور مریض اسے اپنی پیشانی، سینے، ریڑھ کی ہڈی اور پُشت پر ملتا رہے۔ 5 یہی آیات اور سورتیں پڑھ کر خالص شہد پر دَم کریں اور مریض اس میں سے روزانہ نہار منہ ایک چمچ کھالیا کرے، اور احکامِ شریعت کی پابندی کرے ۔کچھ عرصہ کے اس علاج سے اِنْ شآء اللّٰه شفاء حاصل ہوجائے گی۔ [10] جادوئی سُرعتِ انزال کا علاج ودَم: کبھی کبھی بد فطرت لوگ تعویذ گنڈوں اور جادو ٹونے کے ذریعے کسی پر جِنّات |