[3] سحرِ جنون و دیوانگی کا علاج و دَم: بعض تخریب کار اور اذیّت پسند لوگ جادو کے ذریعے کسی کے دماغ پر جِنّ سوار کروا کر اسے جنون و دیوانگی میں مبتلا کروا دیتے ہیں۔ اسی جادو کے سلسلے میں سنن ابو داود، کتاب الطّب کے باب (۱۹) میں صحیح سند سے ثابت ایک واقعہ و علاج مذکور ہے: 1 حضرت خارجہ بن صلتt اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی کی خدمت میں حاضر ہوئے اور مشرّف بہ اسلام ہوئے، واپسی میں ان کا گزر ایک گائوں سے ہوا، کیا دیکھتے ہیں کہ ایک آدمی جنون و دیوانگی اور پاگل پن میں مبتلا ہے اور بیڑیوں میں جکڑا ہوا ہے ۔ اسکے لواحقین نے حضرت خارجہt کے چچا سے پوچھا: کیا تم جنون کا علاج کرسکتے ہو ؟ وہ کہتے ہیں: میں نے سورۂ فاتحہ پڑھ کر دَم کیا تو وہ شخص شفایاب ہوگیا ۔ انھوں نے اس پر مجھے دو بکریاں دیں۔ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور سارا واقعہ کہہ سنایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : کیا تم نے سورۂ فاتحہ (قرآن) کے علاوہ بھی کچھ پڑھا؟ میں نے عرض کیا: نہیں۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ اس دَم یاجھاڑ پھونک پر تمہارا یہ معاوضہ لینا صحیح ہے۔‘‘ ایک روایت میں ہے کہ وہ مسلسل تین دن تک صبح و شام سورۂ فاتحہ پڑھ کر اسے دَم کرتے رہے۔ جب سورۂ فاتحہ مکمل کرتے تو منہ کا لعاب جمع کرکے اس مریض پر پھونکتے تھے۔[1] 2 اس جادو کے اس علاج و دَم کے علاوہ سحرِ تفریق و نزاع کے علاج کے طور پر ذکر کی گئی آیات اور سورتیں پڑھ کر دَم کریں اور اُن آیات کے ریکارڈ پر مشتمل کیسٹ بھی مریض کو روزانہ دو تین مرتبہ سناتے جائیں۔ پہلے علاج و دَم (سحرِ تفریق و نزاع) میں ذکر کی گئی آیات اور سورتوں کے |