پھر اس کی بتائی ہوئی جگہ سے وہ چیز نکال کر اسے ضائع کردیں۔ تجربہ کار علماء کے نزدیک یوں کریں کہ پانی پر سورۃ الاعراف، آیت: ۱۱۷ تا ۱۲۲ ، سورۃ یونس، آیت: ۸۱ ۔ ۸۲ اور سورۃطہٰ ،آیت :۶۹ پڑھ کر اس چیز(کاغذ،مٹی اور کپڑا و غیرہ ) کو پانی میں پگھلادیں اور وہ پانی عام گزر گاہ سے کہیں دور لے جاکر بہادیں۔[1] [2] جادو کے ذریعے داخل کیے گئے جِنّ کو نکالنا: جادو کی ایک قسم یہ بھی ہے کہ جادوگر کسی جِنّ کو مریض کے جسم میں داخل کردیتا ہے جو اسے اذیّت پہنچاتا رہتا ہے ۔ اگر دعائوں اور دَم کے ذریعے ہم نے اُس جِنّ کو نکال بھگایا تو جادو ختم۔ اس علاج پر مشتمل دعائیں اور دَم ہم آگے چل کر ذکر کرنے والے ہیں۔ اِنْ شآء اللّٰہ [3] فصد کروانا یا سینگی لگوا کر خون نکلوانا: جادو کو زائل کرنے کا تیسرا طریقہ یہ ہے کہ جادو کے ذریعے جسم کے جس حصّے کو اذیّت میں مبتلا کیا گیا ہو اس حصّے سے فصد کرواکر یعنی سینگی و غیرہ لگواکر خون نکلوانے سے بھی فائدہ ہوجاتا ہے اور یہ سینگی لگوانا صحیح احادیث میں بھی وارد ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ’’جس نے چاند کی ۱۷،۱۹ اور ۲۱ تاریخ کو سینگی لگوائی، وہ اُس کے لیے ہر بیماری سے شفا بن جائے گی۔‘‘[2] اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی سینگی لگوایا کرتے تھے۔[3] |