[6] سحرِ امراض یا جادوئی بیماریوں کا علاج ودَم: بعض لوگ جادوگر سے جادو کے ذریعے کسی پر جِنّ مسلّط کروا دیتے ہیں ،جو اپنے شرّ کا مظاہرہ یوں کرتا ہے کہ اس کے کسی عضو کو مسلسل رنج والم میں مبتلا کردیتا ہے ، مریض کو بے ہوشی کے دورے پڑتے ہیں، جسم کے کسی عضو یا حِس کو بے جان و سُن کردیتا ہے۔ پھر ان میں سے کئی بیماریاں تو عام بیماریوں جیسی ہوتی ہیں۔ عام بیماری اور جادوئی بیماری کی پہچان یہ ہے کہ اگر اس مریض پر قرآن پڑھ کر دَم کرنے سے اسے جھٹکے لگنے لگیں یا جسم پر کپکپی طاری ہوجائے، سر میں درد ہونے لگے یا وہ بے ہوش ہوجائے تو سمجھ لیں کہ یہ جادوئی بیماری ہے اور اگر ایسا کچھ نہ ہو تو پھر ڈاکٹر سے علاج کروائیں۔ البتہ جادو کی شکل میں اسکا روحانی و قرآنی علاج درج ذیل ہے: 1 سحرِ تفریق و نزاع والا پہلے نمبر پر ذکر کیا گیا دَم کریں ۔ 2 مریض کو روزانہ تین مرتبہ سورۃ الفاتحہ ، آیۃ الکرسی ، سورۃ الدخان ، سورۃ الجِنّ اور پھر سورۃ البیّنۃ سے لے کر آخری سورۃ النّاس تک پڑھنے یا کسی سے سننے کا کہیں یا پھرکسی کیسٹ پر ریکارڈ کرکے مریض کو روزانہ تین مرتبہ سننے کے لیے دیں اور اِن سے اُسے دَم بھی کرتے رہیں۔ 3 اسکے علاوہ حَبّہ سَوداء یعنی کلوَنجی (Black Seeds) کا تیل لے کر اس پریہ دَم کریں: سورۃ الفاتحہ، سورۃ بنی اسرائیل کی آیت: ۸۳ کے الفاظ: { وَ نُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآنِ مَا ھُوَ شِفَآئٌ وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُوْمِنِیْن} اور قرآن کی آخری دونوں سورتیں (مُعوِّذتَیْن) پڑھیں پھر یہ دعا کریں: |