[5] خواب میں ڈرنے اور بیداری میں نا معلوم آوازیں سننے کا علاج ودَم: بعض لوگ جادو کے ذریعے کسی کو جِنّات کی مدد سے اس مرض میں مبتلا کروا دیتے ہیں کہ خواب میں کسی خوفناک جانور اور دوسری چیزوں کے تعاقب کرنے سے اسے ڈر لگتا ہے اور بیداری میں اُسے نامعلوم آوازیں سننے میں آنے لگتی ہیں مگر پکارنے والا نظربھی نہیں آتا، جس سے وہ خوفزدہ ہوجاتا ہے، اس کے لیے بعض علاج و دَم یہ ہیں: 1 سب سے پہلے ایسے شخص کو وہی دَم کریں جو جِنّات و جادو کو زائل کرنے اور خصوصاً سحرِ تفریق و نزاع کے علاج کے لیے ذکر کیا جا چکا ہے ۔ 2 اسکا دوسرا علاج یہ ہے کہ وہ روزانہ سونے سے پہلے وضو کرکے آیۃ الکرسی پڑھے۔[1] نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک ارشاد کی رو سے صبح تک اُس کے لیے اللہ کی طرف سے محافظ مقرر ہوجائے گا اورشیطان اسکے قریب بھی نہیں پھٹکے گا ۔[2] پھر سورۃ الاخلاص کے ساتھ ہی آخری دو سورتیں ( یعنی تینوں مُعوِّذات ) پڑھ کر اپنے ہاتھوں میں پھونک مارے اور اپنے ہاتھوں کو چہرے اور جسم کے سامنے حصوں سے شروع کرکے ممکن حد تک پورے جسم پر پھیرے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنّت کے مطابق یہ عمل تین مرتبہ دہرائے۔[3] ایک ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ ان تینوں سورتوں کو صبح وشام تین تین مرتبہ پڑھیں تو یہ ہر چیز سے کافی ہوجائیں گی۔[4] روزانہ رات کو سورۂ بقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھے یا سنے ، کیونکہ صحیح حدیث |