((بِسْمِ اللّٰہِ أَرْقِیْکَ وَ اللّٰہُ یَشْفِیْکَ مِنْ کُلِّ دَائٍ یُؤْذِیْکَ وَ مِنْ کُلِّ نَفْسٍ أَوْ عَیْنِ حَاسِدٍ ، اَللّٰہُ یَشْفِیَکَ )) اور پھر یہ دعا پڑھیں: ((اَللّٰہُمَّ رَبَّ النَّاسِ، أَذْہِبِ الْبَاْسَ وَ اشْفِ أَنْتَ الشَّافِیْ لَا شِفَائَ اِلاَّ شِفَائُ کَ، شِفَائً لَّا یُغَادِرُ سَقَماً )) ان آیات، سورتوں اور دعاؤں کے ساتھ حَبّہ سَوداء کے تیل پر دَم کریں اور مریض کو پیشانی اور درد و تکلیف والی جگہ پر صبح و شام مالش کروائیں ۔ ٹھوڑے ہی عرصہ میں مریض اِنْ شآء اﷲ شفایاب ہوجائے گا ۔ [7] سحرِ استحاضہ وسیلانِ رِحم کا علاج ودَم: ایک ارشادِ نبوی سے پتہ چلتا ہے: ((الشَّیْطَانُ یَجْرِیْ مِنِ ابْنِ آدَمَ مَجْرَیٰ الدَّمِ ))۔ [1] ’’شیطان انسان کے اندر یوں گردش کرتا ہے جیسے اس کے جسم میں دورانِ خون ہوتا ہے۔‘‘ جادو کے ذریعے کسی عورت پر مسلّط کیا ہوا جِنّ عورت کے رِحم پر چَوکا مارتا یا ایڑ لگاتا ہے جس کے نتیجہ میں اُس سے مسلسل تھوڑا تھوڑا خون رِسنا شروع ہوجاتا ہے۔ جیسا کہ حضرت حَمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا کے استحاضہ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ((اِنَّمَا ہِیَ رَکْضَۃٌ مِنْ رَکَضَاتِ الشَّیْطَانِ )) ’’ یہ توشیطان ہی کا کام [ایڑ لگانا] ہے۔‘‘[2] |