Maktaba Wahhabi

66 - 67
خلع کی اہمیت وضرورت اگر کسی شرعی عذر کی بناء پر بیوی خاوند کے ساتھ نہ رہنا چاہے تو وہ پورا حق مہر یا اس کا کچھ حصہ خاوند کو واپس کرکے اس سے طلاق لے سکتی ہے ۔ ’ شرعی عذر ‘‘ کی مختلف صورتیں ہیں مثلا : 1. خاوند حقوق زوجیت ادا کرنے کے قابل نہ ہو۔ 2. خاوند بلا عذر بیوی کو تنگ کرتا ہو، اسے بلا وجہ مارتا ہو ، گالی گلوچ کرتا ہو اور اس نے اس کا جینا حرام کردیا ہو ۔ 3. خاوند بیوی کے درمیان ناچاقی ہونے کے بعد صلح کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہوں اور خاوند نہ تو اسے اپنے ساتھ رکھنے پر تیار ہو اور نہ ہی اسے طلاق دینے پر آمادہ ہو ۔ 4. خاوند بیوی کو غیر شرعی کام کا حکم دیتا ہو اور سمجھانے کے باوجود باز نہ آ رہا ہو ۔ 5. خاوند کسی خطرناک اور متعدی مرض میں مبتلا ہو اور اس میں بیوی کے مبتلا ہونے کا شدید خطرہ ہو ۔ 6. خاوند طویل عرصے تک اپنی بیوی سے دور رہتا ہو جس کے دوران بیوی کے فتنہ میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہو ۔ 7. خاوند استطاعت کے باوجود اپنی بیوی کے جائز اخراجات پورے نہ کرتا ہو ۔ 8. خاوند بے دین ہو ، اسلام کے فرائض میں شدید غفلت کرتا ہو اورکبیرہ گناہوں کا ارتکاب کرتا ہو اور بار بارنصیحت کے باوجود وہ راہِ راست پر آنے کو تیار نہ ہو ۔ 9. بیوی کو خاوند سے شدید نفرت ہو اور وہ اس کے ساتھ رہنے پر بالکل آمادہ نہ ہو ۔
Flag Counter