Maktaba Wahhabi

اسلام کا قانون طلاق اور اس کا ناجائز استعمال

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: حاجی محمد رفیق صابر مکتبہ حسین محمد مسجد علی المرتضٰی لاہور

سال شائع: 2013

حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے ایک عورت سے شادی کرنے کا ارادہ کیا تو وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خدمت میں حاضر ہوئے اور انھیں اِس سے آگاہ کیا ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ( إِذْہَبْ فَانْظُرْ إِلَیْہَا فَإِنَّہُ أَجْدَرُ أَن یُّؤْدَمَ بَیْنَکُمَا ) ’’ تم جاؤ اور اسے دیکھو کیونکہ اِس طرح تمھارے درمیان محبت زیادہ دیر تک رہے گی ۔ ‘‘ چنانچہ وہ گئے اور اُس عورت کے والدین کو آگاہ کیا کہ وہ اس سے شادی کرنے کا خواہشمند ہے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے بارے میں بھی انھیں بتایا ۔ تو ایسے محسوس ہوا کہ جیسے انھیں یہ بات بری لگی ہے ۔ لیکن وہ عورت سن رہی تھی تو اس نے کہا : اگر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو دیکھنے کا حکم دیا ہے تو تم ضرور مجھے دیکھو ۔ یا پھر میں تمھیں قسم دیتی ہوں ( کہ تم مجھے دیکھو) حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے اسے دیکھا ، پھر اس سے شادی کر لی ۔ تو میرے اور اس کے درمیان بڑی محبت تھی ۔ [ابن ماجہ : ۱۸۶۶ ، ترمذی : ۱۰۸۷۔ قال الألبانی : صحیح ] 3. شکوک وشبہات اور بد گمانیاں شکوک وشبہات اور بد گمانیوں کی بناء پر زوجین کے درمیان باہمی تعلقات میں بگاڑ پیدا ہوجاتا ہے اور نوبت طلاق تک جا پہنچتی ہے ۔ بعض لوگ تو بے انتہاء شک و شبہ اور بد گمانی میں مبتلا رہتے ہیں اور بے بنیاد اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہی بد گمانی کر لیتے ہیں ۔ اور بغیر کسی ثبوت یا دلیل کے محض سنی سنائی باتوں پر ہی یقین کرکے وہ اپنے اور اپنے گھروالوں کے درمیان تعلقات میں دراڑیں پیدا کر لیتے ہیں ۔ پھر اتنی بد اعتمادی پیدا ہو جاتی ہے کہ مرد طلاق دینے کا پختہ عزم کر لیتا ہے یا بیوی اپنے خاوند سے بار بار طلاق کا مطالبہ شروع کردیتی ہے ۔ حل : اس کا حل یہ ہے کہ خاوند بیوی ایک دوسرے پر اعتماد کریں ۔ بلا وجہ بد گمانی نہ کریں
x
صفحہعنوان
6تقد یم
8نکاح کی اہمیت
9بیوی باعث ِ راحت وسکون
10نیک بیوی سعادتمندی کی نشانی
11نیک بیوی بہترین خزانہ
11نکاح ایک پختہ عہد ۔۔۔۔۔۔۔۔ اِس عہد کو کیسے قائم رکھیں ؟
12خاوند بیوی کے مشترکہ حقوق :
14طلاق کے واقعات کیوں بکثرت واقع ہو رہے ہیں ؟
15طلاق کے اسباب اور ان کا حل
151. گناہ اور برائیاں
162. شادی سے پہلے ہونے والی بیوی کو نہ دیکھنا
173. شکوک وشبہات اور بد گمانیاں
194. غیرت میں افراط وتفریط
205. مردانگی کا بے جا اظہار اور بد سلوکی کا مظاہرہ
226. خاوند کی نافرمانی
247. بے انتہاء ملامت اور شدید تنقید
258. خرچ کرنے میں بے اعتدالی
269. فطری ضرورت کا پورا نہ ہونا
2710. عورت کی زبان درازی اور بد کلامی
2811. بعض لوگوں کی بے جا مداخلت اور چغل خوری
2912. تعدد ازواج
3013. زوجین کے مابین نا چاقی کو ختم کرنے کیلئے مرحلہ وار اقدامات سے صرف نظر کرنا
3214. ساس اور بہو کی لڑائی
3315. ماں باپ کی بے جا ضد
35طلاق کے برے اثرات اور خطرناک نتائج
37اسلام کا قانون طلاق
391. طلاق ایک سنجیدہ معاملہ ہے
402. طلاق مرد کے ہاتھ میں ہے
413. طلاق کون دے سکتاہے ؟
414. طلاق کے الفاظ
425. طلاق کی مختلف صورتیں
436. حالت ِ حیض میں طلاق دینا حرام ہے
437. جس طہر میں خاوند نے صحبت کر لی ہو اور ابھی حمل کا پتہ نہ چلا ہو اس میں بھی طلاق دینا حرام ہے
448. طلاق رجعی دینے کے بعد بیوی کو گھر سے نکالنا حرام ہے
469. اکٹھی تین طلاقیں دینا حرام !
4710. طلاق دینے کا صحیح طریقہ
5011.بیک وقت دی گئی تین طلاقوں کو ایک ہی طلاق شمار کرنا
53کیا تین طلاقوں کو تین ہی شمار کرنااجماعی مسئلہ ہے ؟
55کویت کی وزارت اوقاف و مذہبی امور کا فتوی
57طلاقِ ثلاثہ کے بارے میں سعودی علمائے کرام کے فتوے
63حلالہ …ایک ملعون فعل
66خلع کی اہمیت وضرورت
69عدت کے احکام
69عدت کی اقسام :
71عدت گذارنے کی جگہ
Flag Counter