Maktaba Wahhabi

اسلام کا قانون طلاق اور اس کا ناجائز استعمال

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: حاجی محمد رفیق صابر مکتبہ حسین محمد مسجد علی المرتضٰی لاہور

سال شائع: 2013

اس کے اخراجات کا بھی ذمہ دار ہوتا ہے ۔ تو طلاق دینے کا اختیار بھی اسی کو دیا گیا ہے ۔ ویسے بھی مرد عموما دور اندیش ہوتے ہیں اور وہ جذباتی فیصلہ نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر ہی فیصلہ کرتے ہیں ۔ جبکہ عورتیں عموما جذباتی ہوتی ہیں اور ان میں دور اندیشی بھی کم ہوتی ہے ۔ اس لئے طلاق عورت کی بجائے مرد کے ہاتھ میں رکھی گئی ہے تاکہ طلاق کے واقعات کم سے کم ہوں ۔ خاوند کو تین طلاقیں دینے کا اختیار ہے جس کا درست طریقۂ کار اگلی سطور میں آ رہا ہے ۔ وہ خود بھی طلاق دے سکتا ہے اور اگر وہ کسی کو وکیل بنا دے تو اس کا وکیل بھی اس کی جانب سے شریعت میں طے شدہ طریقۂ کار کے مطابق طلاق دے سکتا ہے ۔ 3. طلاق کون دے سکتاہے ؟ طلاق ہر وہ خاوند دے سکتا ہے جو بالغ ، عاقل اور مختار ہو ۔ اس کا مفہوم یہ ہے کہ جو خاوند نابالغ ، مجنون ، دیوانہ اورپاگل ہو ، اسی طرح جو نشے کی حالت میں ہو ، یا اس قدر غضبناک ہو کہ اپنے حواس کھو بیٹھا ہو تو اس کی طلاق واقع نہیں ہو تی ۔ اسی طرح وہ خاوند جس سے طلاق زبردستی لی جائے اس کی طلاق بھی معتبرنہیں ہے ۔ 4. طلاق کے الفاظ الفاظ کے لحاظ سے طلاق کی دو قسمیں ہیں : 1. طلاقِ صریح ۔ یعنی ایسے الفاظ جو صرف طلاق کیلئے ہی استعمال ہوتے ہیں ۔ مثلا میں نے تجھے طلاق دی ، تجھے طلاق ہے ، تو مطلقہ ہے وغیرہ ۔ یہ الفاظ چونکہ اپنے معنی کے لحاظ سے
x
صفحہعنوان
6تقد یم
8نکاح کی اہمیت
9بیوی باعث ِ راحت وسکون
10نیک بیوی سعادتمندی کی نشانی
11نیک بیوی بہترین خزانہ
11نکاح ایک پختہ عہد ۔۔۔۔۔۔۔۔ اِس عہد کو کیسے قائم رکھیں ؟
12خاوند بیوی کے مشترکہ حقوق :
14طلاق کے واقعات کیوں بکثرت واقع ہو رہے ہیں ؟
15طلاق کے اسباب اور ان کا حل
151. گناہ اور برائیاں
162. شادی سے پہلے ہونے والی بیوی کو نہ دیکھنا
173. شکوک وشبہات اور بد گمانیاں
194. غیرت میں افراط وتفریط
205. مردانگی کا بے جا اظہار اور بد سلوکی کا مظاہرہ
226. خاوند کی نافرمانی
247. بے انتہاء ملامت اور شدید تنقید
258. خرچ کرنے میں بے اعتدالی
269. فطری ضرورت کا پورا نہ ہونا
2710. عورت کی زبان درازی اور بد کلامی
2811. بعض لوگوں کی بے جا مداخلت اور چغل خوری
2912. تعدد ازواج
3013. زوجین کے مابین نا چاقی کو ختم کرنے کیلئے مرحلہ وار اقدامات سے صرف نظر کرنا
3214. ساس اور بہو کی لڑائی
3315. ماں باپ کی بے جا ضد
35طلاق کے برے اثرات اور خطرناک نتائج
37اسلام کا قانون طلاق
391. طلاق ایک سنجیدہ معاملہ ہے
402. طلاق مرد کے ہاتھ میں ہے
413. طلاق کون دے سکتاہے ؟
414. طلاق کے الفاظ
425. طلاق کی مختلف صورتیں
436. حالت ِ حیض میں طلاق دینا حرام ہے
437. جس طہر میں خاوند نے صحبت کر لی ہو اور ابھی حمل کا پتہ نہ چلا ہو اس میں بھی طلاق دینا حرام ہے
448. طلاق رجعی دینے کے بعد بیوی کو گھر سے نکالنا حرام ہے
469. اکٹھی تین طلاقیں دینا حرام !
4710. طلاق دینے کا صحیح طریقہ
5011.بیک وقت دی گئی تین طلاقوں کو ایک ہی طلاق شمار کرنا
53کیا تین طلاقوں کو تین ہی شمار کرنااجماعی مسئلہ ہے ؟
55کویت کی وزارت اوقاف و مذہبی امور کا فتوی
57طلاقِ ثلاثہ کے بارے میں سعودی علمائے کرام کے فتوے
63حلالہ …ایک ملعون فعل
66خلع کی اہمیت وضرورت
69عدت کے احکام
69عدت کی اقسام :
71عدت گذارنے کی جگہ
Flag Counter