Maktaba Wahhabi

55 - 67
شائع کر دیا گیا۔ 7. مشہور بریلوی عالم پیر کرم شاہ ازہری نے ’’دعوت غوروفکر ‘‘کے عنوان سے ایک کتاب لکھی ہے جس میں انھوں نے احناف کو تقلید کے بندھن سے آزاد ہو کر قرآن و سنت کی روشنی میں غوروفکر کرنے کی دعوت دی ہے اور طلاقِ ثلاثہ کے مسئلہ میں موقف ِاہلحدیث کی پُرزور حمایت اور تائیدکی ہے۔ 8. اس وقت بھی بہت سارے اسلامی ملکوں میں یہ قانون موجود ہے کہ بیک وقت تین طلاقوں کو ایک طلاق ہی شمار کیا جائے ۔ مثلا مصر ، سوڈان ، اردن، شام ، مغرب ، عراق اور سعودی عرب وغیرہ ۔ کویت کی وزارت اوقاف و مذہبی امور کا فتوی کویت کی وزارت اوقاف و مذہبی میں فتوی کونسل سے کئی ایسے فتوے جاری ہو چکے ہیں جن میں تین طلاقوں کو ایک ہی طلاق شمار کر کے خاوند کو حکم دیا گیا کہ وہ اپنی بیوی سے رجوع کر لے ۔ مثلا فتوی نمبر 444 میں ہے کہ ایک سائل نے سوال کیا : میرا اپنی بیوی (سامیہ ) سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تومیں نے اس سے کہا : تمہیں طلاق ہے ، طلاق ہے ، طلاق ہے ۔ اور یہ پہلا موقعہ تھا جب میں نے ایسے کہا۔ تو کیا جو کچھ میں نے کہا وہ صحیح ہے اور کیا میں اب رجوع کر سکتا ہوں ؟ کونسل نے جواب دیا : ’’ سائل نے اپنی بیوی کوجو کچھ کہا اس سے ایک ہی طلاق ، طلاق رجعی ، واقع ہوئی ہے جس
Flag Counter