امام طبری رحمہ اللہکا حل:امام طبری رحمہ اللہنے نفی و اثبات کی شکل میں پائے جانے والے اس تعارض و اختلاف میں اس طرح موافقت و مطابقت پیدا کی ہے کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہمستقل نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ خانہ کعبہ میں موجود رہے اور انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلمکو نماز پڑھتے ہوئے دیکھ لیا،جبکہ حضرت اسامہ رضی اللہ عنہشاید کسی کام سے کچھ وقت کے لیے غائب ہوگئے ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلمکو نماز پڑھتے نہ دیکھ سکے ہوں،اس بات کی تائید مسند طیالسی کی ایک جید سند والی روایت سے ہوتی ہے،جس میں حضرت اسامہ رضی اللہ عنہبیان کرتے ہیں:{دَخَلْتُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم فِي الْکَعْبَۃِ،فَرَأَیٰ صُوَرًَا فَدَعََا بِدَلْوٍ مِّنْ مَّائٍ فَأَتَیْتُہٗ بِہٖ فِضَرَبَ بِہِ الصُّوَرَ}[1]’’میں کعبہ شریف میں نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکے پاس پہنچا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے وہاں تصویریں بنی دیکھیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے پانی کا ڈول طلب فرمایا،جو میں لے کر آیا،اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے وہ تصویریں مٹا دیں۔‘‘اس روایت سے حضرت اسامہ رضی اللہ عنہکا پانی لانے کے لیے خانہ کعبہ سے کچھ وقت کے لیے غائب ہونا ثابت ہوتا ہے۔امام قرطبی رحمہ اللہکے بقول اس غیاب کے باوجود ان کا نماز کی نفی کرنا دراصل اس لیے تھا کہ وہ بہت جلدی پانی لے کر واپس لوٹ آئے تھے،لہٰذا اس غیاب کو انھوں نے کوئی خاص اہمیت نہ دیتے ہوئے نماز کی نفی کر دی اور یہ بھی تب ہے،جب اس واقعے کو فتح مکہ کے موقع پر وقوع پذیر مانا جائے،بصورتِ دیگر پھر عمر بن شبّہ نے اپنی ’’کتابِ مکہ‘‘ میں جو روایت بیان کی ہے،اس سے بھی حضرت اسامہ رضی اللہ عنہکے نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکو نماز پڑھتے نہ دیکھ سکنے ہی کا پتا چلتا ہے،چنانچہ اس حدیث میں ہے:{دَخَلَ النَّبِيُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم الْکَعْبَۃَ،وَدَخَلَ مَعَہٗ بِلَالٌ،وَجَلَسَ أُسَامَۃُ عَلٰی الْبَابِ فَلَمَّا خَرَجَ وَجَدَ أُسَامَۃَ قَدِ احْتَبٰی فَأَخَذَ بِحَبْوَتِہٖ فَحَلَّھَا}[2]’’نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمخانہ کعبہ میں داخل ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ ہی حضرت بلال رضی اللہ عنہ