حضرت جابر رضی اللہ عنہکی نظر پڑ گئی،بلکہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرنے والی اس عورت کو صرف حضرت جابر رضی اللہ عنہکے دیکھنے اور نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکے اسے نہ دیکھنے کی باقاعدہ دلیل خود حدیث شریف میں موجود ہے اور وہ دلیل یہ ہے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکے اس خطبہ مبارکہ کی روایت صرف حضرت جابر رضی اللہ عنہہی سے نہیں بلکہ دیگر کئی صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے بھی مروی ہے،جن میں سے حضرت عبداﷲ بن مسعود،حضرت عبداﷲ بن عمر،حضرت عبداﷲ بن عباس،حضرت ابو سعید خدری اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہمکے اسماے گرامی بطورِ خاص قابلِ ذکر ہیں،ان سب صحابۂ کرام رضی اللہ عنہمنے نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکا وہ خطبہ تو بیان کیا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلمکا عورتوں کو وعظ کرنا بھی روایت کیا ہے،لیکن ان میں سے حضرت جابر رضی اللہ عنہکے سوا کسی دوسرے صحابی رضی اللہ عنہنے اس عورت کا ننگے منہ ہونا اور اس کے گالوں کا پچکے ہوئے اور سیاہی مائل ہونا بیان نہیں کیا اور یہ چیز اس بات کی واضح دلیل ہے کہ اس عورت کو ننگے منہ دیکھنے میں حضرت جابر رضی اللہ عنہمنفرد یا اکیلے ہیں،جبکہ اس واقعہ یا وعظ کو بیان کرنے والے دوسرے صحابہ رضی اللہ عنہمبھی ہیں،لیکن کسی نے اس عورت کے چہرے کے ننگا ہونے کا اشارہ تک نہیں دیا۔‘‘وہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہمپانچ ہیں اور ان میں سے ایک حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہکی روایت ہے۔1۔حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہکی روایت:یہ مسند احمد اور مستدرک حاکم میں مروی ہے،اس میں نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرنے والی عورت کے بارے میں حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اللہ عنہکے الفاظ ہیں:’’فَقَالَتِ امْرَأَۃٌ لَیْسَتْ مِنْ عُلْیَۃِ النِّسَآئِ‘‘[1]’’ایک عورت نے کہا جو اشراف عورتوں میں سے نہیں تھی۔‘‘ان الفاظ کے بعد انھوں نے بھی حضرت جابر رضی اللہ عنہجیسی ہی روایت بیان کی ہے تو گویا حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہنے بیانِ واقعہ کے ضمن میں یہ بات روایت نہیں کی کہ وہ عورت ننگے منہ تھی اور نہ اس کے رخساروں کی حالت و کیفیت بیان کی ہے۔