تیسری اور چوتھی حدیث:ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہااور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہمادونوں سے ایک جیسے الفاظ سے صحیح بخاری ومسلم،سنن نسائی و دارمی،مسند احمد وابی عوانہ،طبقات ابن سعد اور مصنف،عبدالرزاق(عن ابن عباس رضی اللہ عنہماوحدہ)میں مروی ہے کہ جب نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکی وفات کا وقت قریب آگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلماپنے ایک دھاری دار کپڑے کو کبھی چہرے پر ڈال لیتے اور کبھی ہٹا لیتے تھے(گویا جان کنی کا عالم تھا)جب چہرۂ انور سے کپڑا ہٹاتے تو فرماتے:{لَعْنَۃُ اللّٰہِ عَلَی الْیَھُوْدِ وَالنَّصَارٰی اِتَّخَذُوْا قُبُوْرَ أَنْبِیَائِھِمْ مَّسَاجِدَ}’’یہود ونصاریٰ پر اﷲ کی لعنت ہو کہ انھوں نے اپنے انبیاے کرام کی قبروں کو عبادت گاہ بنا لیا۔‘‘اس حدیث کے آخر میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں:{یُحَذِّرُ مِثْلَ الَّذِيْ صَنَعُوْا}’’آپ صلی اللہ علیہ وسلمان کے اس فعل کی قباحت وشناعت پر لوگوں کو تحذیر و تنبیہ فرمانا چاہتے تھے۔‘‘حافظ ابن حجر رحمہ اللہ’’فتح الباري‘‘ میں لکھتے ہیں:’’گویا نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکو جب علم ہو گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلماس دنیا سے رخصت ہونے والے ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلمکو یہ خدشہ لاحق ہوا کہ کہیں(بعد میں آنے والے)لوگ میرے ساتھ بھی ایسا ہی معاملہ نہ کرنے لگیں کہ میری قبر کی تعظیم وعبادت شروع کر دیں،جیسا کہ پہلے لوگوں میں سے یہود و نصاریٰ نے کیا۔لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے ان پر لعنت فرما کر اس بات کی طرف اشارہ فرما دیا کہ جو شخص ان جیسا فعل کرے گا،وہ بھی انہی کی طرح مذموم و ملعون ہوگا۔‘‘[1]پانچویں حدیث:صحیح بخاری ومسلم،سنن نسائی و بیہقی،مسند احمد و ابی عوانہ(والسیاق لہ)مسند ابی یعلی،مصنف ابن ابی شیبہ،طبقات ابن سعد اور شرح السنہ بغوی میں ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہرضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلممرض الموت میں مبتلا تھے تو نبیِ مکرم صلی اللہ علیہ وسلمکی بعض ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہمانے حبشہ میں واقع ایک گرجے کا ذکر کیا،جس کا نام ماریہ تھا۔اُم حبیبہ اور اُم سلمہ رضی اللہ عنہماحبشہ جا چکی