سواری کا اونٹ کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے اپنی ٹانگ آگے اس انداز سے بڑھائی کہ حضرت صفیہ رضی اللہ عنہاآپ صلی اللہ علیہ وسلمکی ران پر اپنا پاؤں رکھ کر اونٹ پر بیٹھ جائیں،لیکن انھوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا،البتہ اپنا گھٹنا آپ صلی اللہ علیہ وسلمکی ران پر رکھ کر اونٹ پر بیٹھیں۔آگے فرماتے ہیں:{سَتَرَھَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَحَمَلَھَا وَرَآئَ ہٗ وَجَعَلَ رِدَآئَ ہٗ عَلٰی ظَھْرِھَا وَوَجْھِھَا}’’آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے انھیں ستر میں کر لیا اور اپنے پیچھے بیٹھا لیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے اپنی چادر ان کی کمر اور چہرے پر ڈال لی۔‘‘آگے مذکور ہے:’’آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے انھیں اپنی ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہمامیں سے بنا لیا۔‘‘یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلمکا اسوۂ حسنہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے چہرے سمیت حضرت صفیہ رضی اللہ عنہاکو پردے میں کر لیا۔[1]یہ سب احادیث ایسی ہیں،جن سے استدلال کرتے ہوئے جمہور اہلِ علم نے چہرے کے پردے کو واجب قرار دیا ہے اور اس حکم کو امتِ اسلامیہ کی تمام عورتوں کے لیے عام شمار کیا ہے۔رہا معاملہ امہات المومنین رضی اللہ عنہماکے چہرے کے حجاب کے واقعات کا تو وہ خود مانعین میں سے بعض افاضل نے بھی نقل کیے ہیں اور تسلیم کیا ہے کہ وہ چہرے کا پردہ کیا کرتی تھیں اور عام مسلمان عورتوں کے لیے بھی اس کی مشروعیت کو مانا ہے،البتہ وجوب کا انکار کیا ہے۔[2]آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم جس طرح ہماری ذکر کردہ پندرہ احادیث سے چہرے کے پردے کے وجوب پر استدلال کیا گیا ہے،ایسے ہی صحابۂکرام رضی اللہ عنہم سے مروی کتنے ہی ایسے آثار بھی ہیں جو انہی احادیث کے موافق ہیں۔پہلا اثر:ایک اثر صحیح بخاری و مسلم،سنن بیہقی،مسند احمد،طبقات ابن سعد اور تفسیر ابن جریر طبری میں