’’مرسل وہ حدیث ہوتی ہے،جس کی سند کے رواۃ میں سے نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلماور رواۃ کے مابین سے ایک یا زیادہ راوی ساقط ہوں،اسے ہی منقطع بھی کہا جاتا ہے۔ایسی حدیث غیر مقبول ہوتی ہے اور اس سے حجت قائم نہیں ہوتی،کیونکہ اس کی سند کا ساقط شدہ راوی مجہول ہوتا ہے۔‘‘امام مسلم رحمہ اللہنے مقدمہ صحیح مسلم میں لکھا ہے:’’اَلْمُرْسَلُ مِنَ الرَّوَایَاتِ فِيْ أَصْلِ قَوْلِنَا وَقُوْلِ أَھْلِ الْعِلْمِ بِالْأَخْبَارِ لَیْسَ بِحُجَّۃٍ‘‘[1]’’مرسل روایت ہمارے اور علمِ حدیث کے ماہرین علما کے بقول حجت نہیں ہے۔‘‘اس موضوع کی تفصیل متعلقہ کتب میں دیکھی جا سکتی ہے۔[2]دوسرا شاہد:زیرِ بحث حدیثِ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکو تقویت پہنچانے والی جو دوسری حدیث یا اس حدیث کا دوسرا طریق ذکر کیا گیا ہے،وہ سنن کبریٰ بیہقی میں ہے،جس میں حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہابیان کرتی ہیں کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمحضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکے پاس تشریف لائے تو ان کے پاس ان کی بہن حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہابیٹھی تھیں،جو شامی کپڑے کا کھلی کھلی آستینوں والا لباس پہنے ہوئے تھیں۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے ان کی طرف دیکھا تو اٹھ کر باہر چلے گئے،اس پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہانے کہا:ایک طرف ہوجاؤ،نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمنے کوئی ایسی چیز دیکھی ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلمکو ناپسند ہے۔وہ ایک طرف ہو کر جا بیٹھیں،نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمجب گھر میں دوبارہ داخل ہوئے تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہانے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلماُٹھ کیوں گئے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:’’تم اس(اسماء)کی حالت نہیں دیکھ رہی ہو؟‘‘ پھر فرمایا:’’إِنَّہٗ لَیْسَ لِلْمَرْأَۃِ الْمُسْلِمَۃِ أَنْ یَّبْدُوْ مِنْھَا إِلَّا ھٰذَا وَ ھٰذَا‘‘