تجزیہ:ہم یہاں آپ کو یاد دلا دیں کہ ان الفاظ﴿اِلَّا مَا ظَھَرَ مِنْھَا﴾کی تفسیر حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہاور متعدد تابعین و اہلِ علم رحمہم اللہ سے ہم بالتفصیل ذکر کر چکے ہیں کہ﴿اِلَّا مَا ظَھَرَ مِنْھَا﴾سے مراد عورت کے کپڑے ہیں نہ کہ بعض اعضاے جسم،جیسا کہ ’’أضواءالبیان‘‘ میں علامہ شنقیطی رحمہ اللہنے زینت پر لغوی و اصولی بحث کرتے ہوئے تفسیرِ ابن مسعود رضی اللہ عنہہی کو ترجیح دی ہے۔[1]یہاں ہم ان تفسیری تفصیلات کا اعادہ کرنا تحصیلِ حاصل سمجھتے ہیں،لہٰذا اس سے صرفِ نظر کرتے ہوئے فریقِ ثانی کی اس دلیل کا تجزیہ پیش کرتے ہیں،یا بالفاظِ دیگر تفسیرِ ابن عباس رضی اللہ عنہماکا مختلف وجوہ سے جائزہ لیتے ہیں:1۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہماکی مراد یہ ہے کہ نزولِ حجاب سے پہلے عورتوں کی حالت یہ ہوتی تھی کہ وہ چہرہ اور ہاتھ ننگے رکھتی تھیں اور جب حکمِ حجاب نازل ہوگیا تو چہرے کا پردہ بھی واجب ہوگیا۔اہلِ علم و تحقیق میں سے شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہاور دورِ حاضر کے محققین میں سے شیخ ابن باز اور شیخ محمد صالح عثیمین رحمہ اللہنے بھی امام ابن تیمیہ رحمہ اللہکا موقف ہی اختیار کیا ہے،چنانچہ موصوف﴿اِلَّا مَا ظَھَرَ مِنْھَا﴾کے بارے میں حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہکی تفسیر کہ اس سے مراد عورت کے کپڑے ہیں اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہماکی تفسیر کہ اس سے مراد چہرہ اور ہاتھ ہیں،ان ہر دو کے اقوال ذکر کرنے کے بعد اپنی تحقیق پیش کرتے ہوئے لکھتے ہیں:’’فَابْنُ مَسْعُوْدٍ ذَکَرَ آخِرَ الْأَمْرَیْنِ وَابْنُ عَبَّاسٍ ذَکَرَ أَوَّلَ الْأَمَرَیْنِ‘‘[2]’’حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہنے نزولِ حجاب کے بعد کی حالت ذکر کی ہے اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہمانے نزولِ حجاب سے پہلے کی حالت بیان کی ہے۔‘‘لہٰذا یہ تفسیر حجت نہ ہوئی۔یہ امر کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہمانے اس تفسیر میں نزولِ حجاب سے پہلے کی حالت بیان کی ہے،اس کی دلیل یہ بھی ہے کہ ان ہی سے نزولِ حجاب کے بعد کی حالت کے