بلال اور دوسرے حضرات رضی اللہ عنہمبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلمکو نماز پڑھتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے تھے،آپ صلی اللہ علیہ وسلمان سے بھی پردہ رکھتے،لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے ایسا نہیں کیا،بلکہ حضرت بلال رضی اللہ عنہکی طرف سے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہماکے سوال پر یہ صراحت موجود ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے نماز پڑھی اور کسی ایک صحابی کا کسی فعلِ رسول صلی اللہ علیہ وسلمکو نقل کر دینا اس حکم کے اثبات کے لیے کافی ہوتا ہے۔آگے وہ لکھتے ہیں کہ بظاہر آپ صلی اللہ علیہ وسلمکا اندر سے دروازہ بند کر لینا،اس حکمت کے لیے نہیں تھا جو بیان کی گئی ہے،بلکہ اس کی اصل غرض و غایت یا حکمت یہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلمکو(اور دیگر تین صحابہ رضی اللہ عنہمکو)خانہ کعبہ میں داخل ہوتے دیکھ کر سب ہجوم کر کے نہ آجائیں یا پھر یہ کہ اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلمکے دل کو زیادہ سکون ملتا اور دلجمعی و خشوع زیادہ ہوتا۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ دروازہ آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے اس لیے بند کر لیا،تاکہ خانہ کعبہ کی ہر چہار اطراف میں منہ کر کے نماز پڑھنا ممکن ہوسکے،کیونکہ دروازہ کھلا ہونے کی شکل میں اس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنا صحیح نہیں ہے اور حضرت عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہکو اس لیے اپنے ساتھ اندر جانے کی اجازت بخشی،تاکہ کہیں وہ یہ نہ سمجھ بیٹھیں کہ انھیں تولیتِ کعبہ سے سبکدوش کر دیا گیا ہے(کیونکہ ان کا خاندان یکے بعد دیگرے خانہ کعبہ کا متولی چلا آرہا تھا)حضرت اسامہ و بلال رضی اللہ عنہمادونوں آپ صلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ مستقل خدمت گزاری کے لیے رہنے والے تھے،لہٰذا انھیں بھی اپنے ساتھ ہی خانہ کعبہ کے اندر لے گئے تھے۔[1]ایک اشکال کا ازالہ:نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکے دخولِ کعبہ اور اس میں نماز پڑھنے والے واقعے سے متعلق جو احادیثِ ابن عمر رضی اللہ عنہماہم نے ذکر کی ہیں،ان میں تو مذکور ہے کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہکے بقول نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمنے دو رکعتیں پڑھی تھیں،جبکہ صحیح بخاری(8/18)ہی کی ایک روایت میں خود حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہماہی سے مروی ہے کہ وہ یہ پوچھنا ہی بھول گئے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمنے خانہ کعبہ میں کتنی رکعتیں پڑھی تھیں؟اس سے بخاری شریف کے ایک شارح اسماعیلی نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہنے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہکو نماز کی کیفیت یعنی خانہ کعبہ کے اندر نماز کی جگہ کی تعیین و تحدید بتائی تھی،نماز کی رکعتوں کی تعداد نہیں بتائی تھی اور وہ بھی ان سے پوچھنا بھول گئے تو پھر یہ دو رکعتوں کا ذکر کیسے آگیا؟