ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے،جس میں وہ بیان کرتی ہیں کہ ام المومنین حضرت سودہ رضی اللہ عنہاحکمِ حجاب کے نازل ہوجانے کے بعد کسی کام کے لیے گھر سے نکلیں،جبکہ وہ موٹے جسم والی تھیں اور جو انھیں جانتا ہو،وہ اس پر مخفی نہیں رہتی تھیں تو انھیں حضرت عمرِ فاروق رضی اللہ عنہنے دیکھا اور کہا:’’اے سودہ رضی اللہ عنہا ! اﷲ کی قسم،آپ ہم پر مخفی نہیں رہتیں،لہٰذا اس کی فکر کرو کہ تم گھر سے کیسے نکلو؟ وہ فرماتی ہیں کہ وہ اس وقت گھر کو لوٹ گئیں،جبکہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلممیرے گھر میں تشریف فرما تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلمکے ہاتھ میں گوشت کی نیک پخی ہڈی تھی،انھوں نے عرض کی کہ اے اﷲ کے رسول! میں کسی غرض سے نکلی تھی اور مجھے عمر نے یہ کہا۔وہ بیان کرتی ہیں کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمپر نزولِ وحی کی کیفیت طاری ہوگئی اور جب یہ کیفیت رفع ہوگئی تو وہ نیم پخی ہوئی ہڈی ابھی آپ صلی اللہ علیہ وسلمکے دستِ مبارک ہی میں تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:{إِنَّہُ أُذِنَ لَکُنَّ أَنْ تَخْرُجْنَ لِحَاجَتِکُنَّ}[1]’’تم عورتوں کو اجازت دی گئی ہے کہ تم ضرورت کی بنا پر گھروں سے نکل سکتی ہو۔‘‘اس حدیث پر تبصرہ کرتے ہوئے خود مانعین میں سے شیخ البانی نے ’’حجاب المرأۃ المسلمۃ‘‘ میں لکھا ہے کہ اس میں یہ دلیل ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہنے حضرت سودہ رضی اللہ عنہاکو ان کی جسامت سے پہچانا تھا،جو اس بات کی دلیل ہے کہ وہ چہرے کو ڈھانپے ہوئے تھیں۔ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہانے ذکر کیا ہے کہ وہ بڑے ڈیل ڈول اور جسامت سے پہچانی جاتی تھیں۔یہ واقعہ تو آثار کے بجائے احادیث میں شمار کیا جانا چاہیے،خصوصاً جبکہ اس کے آخر میں ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلمکے الفاظ بھی منقول ہیں۔دوسرا اثر:اثر صحیح بخاری و مسلم،مسند احمد اور تفسیر ابن جریر طبری میں ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے،جس میں وہ واقعہ افک بیان کرتی ہیں اور اسی کے ضمن میں ان کا ارشاد ہے کہ میں اپنی جگہ پر بیٹھی تھی کہ غلبۂ نیند سے میری آنکھ لگ گئی اور میں سو گئی۔حضرت صفوان بن معطل سلمی ذکوانی فوج کے پیچھے(گِری پڑی اشیا اٹھانے کے لیے)رہ گئے تھے۔صبح کے وقت وہ وہاں پہنچے جہاں میں تھی،