علامہ موصوف نے اس اثر اور حدیث کے مجموعے میں ران پر کپڑے کے اوپر سے ہاتھ لگانے کو شرمگاہ پر ہاتھ لگانے سے ملا دیا ہے۔حالانکہ نظائر کے اختلاف کی وجہ سے رانوں کو سترِ خفیف قرار دیا گیا ہے،جو سترِ مغلّظ یعنی شرمگاہ سے مختلف حیثیت رکھتی ہیں،لیکن رانوں کو کپڑے کے اوپر سے چھونا شرمگاہ کو چھونے سے قطعاً کوئی مناسبت نہیں رکھتا اور نہ ہی یہ فعل ایک جیسے ہوسکتے ہیں،جنھیں علامہ ابن حزم نے ایک جیسے کرتے ہوئے استدلال کرنا چاہا ہے۔[1]آگے موصوف نے اپنی سند کے ساتھ جبیر بن حویرث کا اثر بیان کیا ہے کہ انھوں نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہکی ران دیکھی جو ننگی تھی۔تیسرے اثر میں بیان کیا ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہحضرت قیس بن شماس رضی اللہ عنہکے پاس آئے(تو دیکھا کہ)انھوں نے اپنی دونوں رانوں سے کپڑا ہٹا رکھا تھا۔[2]یہ دوسرا مسلک امام مالک و احمد کا ایک ایک روایت میں اور اہلِ ظاہر کا بھی یہی ہے۔امام ابن جریر رحمہ اللہکی طرف بھی یہ منسوب ہے،مگر ان کی طرف یہ نسبت صحیح نہیں۔یہ کل دلائل ہیں جانبین کے جو ہم نے آپ کے سامنے رکھ دیے ہیں۔جائزہ اور ترجیح:ان ہر دو طرح کے دلائل کو پیشِ نظر رکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ صحیح احادیث دونوں طرف ہی موجود ہیں،ایسے ہی ہر دو طرح کے دلائل کے مابین جمع و تطبیق یا موافقت پیدا کرنے اور کسی ایک پہلو کو ترجیح کا مرحلہ آتا ہے اور اس مسئلے میں یہ ممکن بھی ہے،چنانچہ امام قرطبی رحمہ اللہکے حوالے سے صاحبِ فتح الباری لکھتے ہیں:’’حضرت انس رضی اللہ عنہوالی حدیث اور اسی طرح کے مفہوم کی دوسری احادیث(جن سے مقامِ ستر نہ ماننے والوں نے استدلال کیا ہے)وہ مخصوص اوقات میں مخصوص واقعات و قضیے ہیں اور ان میں اس بات کا احتمال موجود ہے کہ وہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ خاص ہوں یا اصل اباحت کی بقا کا پتا دیتے ہوں،جبکہ یہ احتمالات حضرت جرہد رضی اللہ عنہوالی حدیث اور اسی