صحیح مسلم میں حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہمانے نماز کی نفی روایت کی ہے،جبکہ مسند احمد اور بعض دیگر کتبِ حدیث میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہمانے حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ سے نماز کا اثبات روایت کیا ہے تو اس طرح خود حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ سے نماز کی نفی و اثبات کی روایات باہم متعارض ہوگئیں،لہٰذا حضرت بلال رضی اللہ عنہوالی بات کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمنے نماز پڑھی تھی،وہی راجح اور زیادہ صحیح ہوگی،کیونکہ وہ مثبت ہے اور دوسروں کی بات منفی ہے(اور مثبت منفی پر مقدّ م ہوتی ہے)دوسرے اس لیے بھی کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہوالی روایت میں اثبات پر کوئی تعارض و اختلاف نہیں ہے،جبکہ نفی کرنے والوں کی روایات میں باہم نفی و اثبات کا تعارض و اختلاف بھی موجود ہے۔[1]امام نووی رحمہ اللہکا حل:بعض شارحینِ حدیث نے حضرت بلال رضی اللہ عنہکے نماز کو ثابت کرنے اور حضرت اسامہ رضی اللہ عنہکے نماز کی نفی کرنے والی روایات میں کئی دیگر طریقوں سے مطابقت پیدا کی ہے۔ان میں سے امام نووی رحمہ اللہاور بعض دیگر شُراحِ حدیث نے کہا ہے کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہکی روایتِ اثبات اور حضرت اسامہ رضی اللہ عنہکی روایتِ نفی میں اس طرح بھی مطابقت ممکن ہے کہ جب نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلماور آپ صلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھی خانہ کعبہ میں داخل ہوئے تو شروع میں دعا کرنے لگ گئے اور حضرت اسامہ رضی اللہ عنہنے آپ صلی اللہ علیہ وسلمکو دعا کرتے ہوئے دیکھا۔یہ دیکھ کر حضرت اسامہ رضی اللہ عنہبھی دعا میں مشغول ہوگئے۔وہ خانہ کعبہ میں ایک طرف تھے اور نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمدوسری طرف۔نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمنے دعا سے فارغ ہو کر نماز پڑھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلمکو نماز پڑھتے ہوئے حضرت بلال رضی اللہ عنہنے دیکھ لیا،لیکن حضرت اسامہ ذرا دور ہونے اور دعا میں مشغول ہونے کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلمکو نماز پڑھتے ہوئے نہ دیکھ سکے،یہ اس لیے بھی ممکن ہے کہ دروازہ بند تھا،جس سے اندر کافی اندھیرا ہوگیا ہوگا اور اس تاریکی کے ساتھ ہی اس بات کا احتمال مستزاد ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلمکسی ستون کی اوٹ میں ہونے کی وجہ سے حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ سے اوجھل ہوگئے ہوں،لہٰذا انھوں نے اپنے خیال کے مطابق نماز کی نفی کر دی۔[2]