انھیں کوئی مشکل پیش نہیں آتی اور نہ آسکتی ہے،بلکہ چادر کے اندر ہی سے ہاتھ بڑھا کر کچھ بھی کہیں رکھا یا ڈالا جا سکتا ہے۔3۔ اس امکان کو بھی ہرگز نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ اس زمانے کے مروج طریقے کے مطابق عورتوں نے دستانے پہن رکھے ہوں،کیونکہ اس وقت اور آج بھی پردہ دار خواتین میں سے بعض عورتیں پردے کے التزام اور اپنی آسانی کی خاطر اپنے ہاتھوں پر دستانے چڑھا لیتی ہیں اور دستانے پہنے ہوئے ہاتھوں کو بھی ہاتھ ہی کہا جائے گا،لہٰذا حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہماکا یہ کہنا کہ عورتیں اپنے ہاتھوں سے اشیاے صدقہ حضرت بلال رضی اللہ عنہکے کپڑے میں ڈالنے لگیں،ان الفاظ کا اطلاق دستانے والے ہاتھوں پر بھی ہوتا ہے۔4۔ اس حدیث میں تو ہاتھوں سے اشیاے صدقہ گرانے یا ڈالنے کا ذکر ہے،اس سے ایک تو ان ہاتھوں کا ننگا ہونا ہی ثابت نہیں ہوتا اور اگر مان ہی لیا جائے تو بھی اس حدیث سے چہرہ ننگا رکھنے کے جواز پر استدلال کرنا ’’دور کی کوڑی لانے‘‘ کے مترادف ہے۔5۔ اس حدیث کی تخریج کے بعد ’’حجاب المرأۃ المسلمۃ‘‘ کے مؤلف نے علامہ ابن حزم(3/217)کا قول نقل کیا ہے،جس میں انھوں نے کہا ہے کہ عورت کے ہاتھ اور چہرہ مقامِ ستر نہیں ہیں،تو اس حجاب و نقاب کے تعلق سے واضح کر دیں کہ اس مسئلے میں علامہ ابن حزم رحمہ اللہکی بات قطعاً ناقابلِ التفات ہے،بلکہ نقاب و حجاب اور گانے بجانے ہر دو کے سلسلے میں موصوف سے دامنِ تحقیق چھوٹ گیا ہے،حتیٰ کہ ان کی کتاب ’’طوق الحمامۃ‘‘ دیکھتے وقت تو یقین کرنا ہی مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ علامہ ابن حزم جیسے نابغۂروز گار شخص کی تالیف ہے۔[1]ساتویں دلیل:ایسے ہی جوازِ کشف کے قائلین حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے مروی ان کے واقعۂطلاق سے بھی استدلال کرتے ہیں،جس میں صحیح مسلم کی روایت کے مطابق وہ بیان کرتی ہیں:’’ان کے شوہر حضرت عَمرو بن حفص نے انھیں تیسری طلاق(طلاقِ بتہ)دے دی،وہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں حاضر ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے انھیں فرمایا(کہ عَمرو چونکہ