{بَلٰی،وَلٰکِنِّيْ صَلَّیْتُ فِيْ أَھْلِيْ}’’میں مسلمان ہوں،البتہ نماز میں نے اپنے اہل و عیال کے ساتھ پڑھ لی تھی۔‘‘تب آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:{إِذْ جِئْتَ فَصَلِّ مَعَ النَّاسِ،وَإِنْ کُنْتَ قَدْ صَلَّیْتَ}[1]’’ جب تم آؤ تو لوگوں کے ساتھ مل کر نماز پڑھ لو،چاہے تم پہلے نماز پڑھ ہی کیوں نہ چکے ہو۔‘‘اس ارشادِ گرامی کے الفاظ:’’کیا تم مسلمان نہیں ہوا۔‘‘ میں نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمنے مسلم و کافر کے مابین تفریق کرنے والی چیز نماز کو قرار دیا ہے۔اس حدیث کے بین السطور میں یہ چیز محسوس کی جا سکتی ہے کہ اگر تم مسلمان ہوتے تو نماز پڑھتے اور اگر نماز کے بغیر بھی کسی کا اسلام ثابت ہوتا تو نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلماس شخص کو جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ نماز نہیں پڑھی تھی،اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلمیہ نہ کہتے کہ کیا تم مسلمان نہیں ہو؟ یہ الفاظ تارکِ نماز کے کفر کی دلیل ہیں۔اجماعِ صحابہ:قرآنی آیات اور احادیثِ نبویہ کے علاوہ تارکِ نماز کے کفر کی رائے رکھنے والوں کا استدلال بعض آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم سے بھی ہے،جن میں نہ صرف یہ کہ ان صحابۂکرام رضی اللہ عنہمکی رائے مذکور ہے،بلکہ اس بات پر صحابہ رضی اللہ عنہمکے اجماع و اتفاق کا پتا چلتا ہے،مثلاً سنن ترمذی و مستدرک حاکم میں حضرت عبداﷲ بن شقیق عقیلی رضی اللہ عنہبیان فرماتے ہیں:’’کَانَ أَصْحَابُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم لَا یَرَوْنَ شَیْئًا مِّنَ الْأَعْمَالِ تَرْکُہٗ کُفْرٌ غَیْرَ الصَّلَاۃِ‘‘[2]’’حضرت عبداﷲ بن شقیق عقیلی رضی اللہ عنہبیان فرماتے ہیں کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکے صحابہ کسی بھی عمل کے ترک کرنے کو کفر نہیں سمجھتے تھے،سوائے ترکِ نماز کے۔‘‘یہ اثر اس بات کا پتا دیتا ہے کہ تارکِ نماز کے کفر پر تمام صحابۂ کرام رضی اللہ عنہمکی رائے متفق ہوگئی