’’میں اﷲ سے پناہ مانگتی ہوں کہ میں ان کے ساتھ قبرستان جاتی،جبکہ میں وہ وعیدیں سن چکی ہوں،جو قبرستان جانے والی عورتوں کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے ارشاد فرمائی ہے۔‘‘تب آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:{لَوْ بَلَغْتِ مَعَھُمُ الْکُدٰی مَا رَأَیْتِ الْجَنَّۃَ حَتّٰی یَرَاھَا جَدُّ أَبِیْکَ}[1]’’اگر تم ان کے ساتھ قبرستان تک جا نکلتی تو اس وقت تک جنت کو نہ دیکھ پاتی،جب تک تمھارے باپ کا دادا جنت نہ دیکھ لیتا۔‘‘اس حدیث میں مذکور واقعے سے معلوم ہوا کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہاپردے میں چہرہ بھی چھپائے ہوئے تھیں،تبھی تو صحابی کا بیان ہے کہ ہمارے خیال میں نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمنے انھیں پہلے پہچانا نہیں تھا،اگر ان کا چہرہ ننگا ہوتا تو پھر اس کا کوئی مطلب ہی نہیں بنتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے انھیں اولاً پہچانا نہیں تھا اور پھر ان کے اس حجاب پر نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمنے کوئی نکیر بھی نہیں کی،جو ان کے لیے اس کی مشروعیت کی دلیل ہے۔اگر چہرے کا پردہ اہل بیت اطہار کی خواتین کے ساتھ ہی خاص ہوتا اور دوسری عورتیں ایسا پردہ نہ کرتی ہوتیں تو پھر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہاکو آپ صلی اللہ علیہ وسلمفوراً پہچان لیتے،کیونکہ چہرے کا حجاب ان کے ساتھ خاص ہوتا۔دوسری خواتین ننگے منہ ہوتیں۔اس سب کے برعکس پتا یہ چلتا ہے کہ حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہسمیت تمام عورتیں چہرے کا بھی پردہ کیا کرتی تھیں۔پندرھویں حدیث:سابق میں ہم چودہ احادیث آپ کے گوش گزار کر چکے ہیں،جن سے عورتوں کے لیے چہرے کے پردے کے وجوب پر استدلال کیا گیا ہے،جبکہ اسی سلسلے کی بعض دیگر احادیث بھی ہیں،لیکن ہم ان میں سے صرف ایک اور حدیث آپ کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں اور وہ پندرھویں حدیث صحیح بخاری و مسلم،مسند احمد،سنن بیہقی اور طبقات ابن سعد(واللفظ لہ:8/86-87)میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،جس میں غزوۂ خیبر کا قصہ اور حضرت صفیہ رضی اللہ عنہاکے قیدی ہونے اور نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکے انھیں اپنے لیے اختیار کرنے کا واقعہ مذکور ہے،اس میں وہ بیان کرتے ہیں کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمخیبر سے نکلے،لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے حضرت صفیہ رضی اللہ عنہاکے ساتھ خلوت نہیں فرمائی تھی اور جب نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکے پاس