داخل ہونے سے انکار کر دیا،پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلمکے حکم سے ان معبودانِ باطلہ کو نکالا گیا۔‘‘اسی حدیث کے آخر میں یہ الفاظ ہیں:{فَدَخَلَ الْبَیْتَ فَکَبَّرَ فِيْ نَوَاحِیْہِ،وَلَمْ یُصَلِّ فِیْہِ}[1]’’تب آپ صلی اللہ علیہ وسلمخانہ کعبہ میں داخل ہوئے اور اس کے سب کونوں میں تکبیریں پڑھیں،جبکہ اس میں نماز نہیں پڑھی۔‘‘اس طرح ایک ہی پائے کی یعنی صحیح بخاری ہی میں وارد دو حدیثوں کے مابین تعارض و تضاد ہوگیا،لیکن یہ کوئی ایسا عقدہ نہیں جو لا ینحل ہو۔شارحین بخاری میں سے صاحبِ فتح الباری نے اس تعارض و تضاد کو حل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خانہ کعبہ میں تکبیریں کہنے کے سلسلے میں تو کوئی تعارض نہیں ہے،کیونکہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہمانے تکبیروں کو ثابت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے کہی تھیں،جبکہ حضرت بلال رضی اللہ عنہنے اس تکبیروں کے موضوع کو چھیڑا ہی نہیں۔حافظ ابن حجر رحمہ اللہکا حل:اب رہا معاملہ خانہ کعبہ میں نماز پڑھنے یا نہ پڑھنے کا تو اس مسئلے میں حضرت بلال رضی اللہ عنہکا نماز پڑھنے کو ثابت کرنا،حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہماکے نماز کی نفی کرنے سے راجح ہے،کیونکہ فتح مکہ کے موقع پر جب نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمخانہ کعبہ میں داخل ہوئے تھے،اس وقت حضرت بلال رضی اللہ عنہبھی نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ خانہ کعبہ میں موجود تھے(اور آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے اندر سے دروازہ بند کر لیاتھا)جبکہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہمااس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ نہیں تھے۔نماز کی نفی کو کبھی تو وہ حضرت اسامہ رضی اللہ عنہکے حوالے سے بیان کرتے ہیں اور کبھی اپنے بھائی حضرت فضل رضی اللہ عنہکے حوالے سے،جبکہ یہ ثابت ہی نہیں کہ حضرت فضل رضی اللہ عنہاس وقت نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکے ساتھ تھے اور جس روایت میں ان کا ذکر آیا ہے،وہ ویسے ہی شاذ ہے۔یعنی حضرت فضل رضی اللہ عنہکی خانہ کعبہ میں موجودگی والی روایت شاذ ہے۔چنانچہ مسند احمد میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہماکے طریق سے ان کے بھائی حضرت فضل رضی اللہ عنہ سے نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکے خانہ کعبہ میں نماز پڑھنے کی نفی آئی ہے اور اس کے بارے میں بھی یہ احتمال ہے کہ انھوں نے یہ بات حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ سے سن کر کہی ہو،کیونکہ وہ خود تو اندر موجود ہی نہیں تھے اور