چھوڑ کر دیگر ابواب سے آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ موصوف رحمہ اللہنے اس ایک واقعے پر مشتمل آٹھ مختلف اور اہم مسائل اخذ کیے ہیں۔دخولِ کعبہ کا موقع:نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکے خانہ کعبہ میں داخل ہونے اور دو رکعت پڑھنے سے تعلق رکھنے والے واقعے پر مشتمل حدیث ذکر کی جاچکی ہے،البتہ اس واقعے سے متعلق بعض امور کی وضاحت کر دینا مناسب معلوم ہوتا ہے،چنانچہ یہ بات تو خود صحیح بخاری’’کتابالجہاد:باب الردف علی الحمار‘‘ کے تحت آنے والی حدیث ہی میں مذکور ہے کہ خانہ کعبہ میں داخل ہونے والا واقعہ فتح مکہ کے موقع پر رو نما ہوا تھا۔جیسا کہ اس حدیث کے شروع ہی میں مذکور ہے:{إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم أَقْبَلَ یَوْمَ الْفَتْحِ مِنْ أَعْلٰی مَکَّۃَ}[1]’’فتح مکہ کے موقع پر نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلممکہ مکرمہ کی بالائی جانب سے تشریف لائے۔‘‘ان الفاظ میں صراحت موجود ہے،لہٰذا مزید کسی شہادت کی ضرورت نہیں۔حجۃ الوداع کے موقع پر دروازہ بند کر لینے کی حکمت:یہ بات معروف ہے کہ حجۃ الوداع کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلمخانہ کعبہ میں داخل نہیں ہوئے تھے۔[2] حدیث میں یہ بات بھی گزری ہے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم،اسامہ بن زید،بلال اور عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہمخانہ کعبہ میں داخل ہوگئے تھے:{فَأَغْلَقُوْا عَلَیْھِمُ الْبَابَ}’’ان سب نے اندر سے خانہ کعبہ کا دروازہ بند کر لیا۔‘‘اندر سے دروازہ بند کیوں کیا گیا اور آخر اس کی حکمت کیا ہے؟ اس سلسلے میں ابن بطال نے کہا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے یہ اس لیے کیا،تاکہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلمکو نماز پڑھتے نہ دیکھ سکیں اور دیکھ لینے کی صورت میں کہیں یہ نہ سمجھنے لگیں کہ یہ دخولِ کعبہ اور نماز لازمی سنت ہے(یہ بات ظاہر ہے کہ باعثِ مشقت ہوجاتی)لیکن شارح بخاری حافظ ابن حجر رحمہ اللہلکھتے ہیں کہ یہ تعلیل یا حکمت ضُعف کے ساتھ ساتھ باہم متناقض بھی ہے،کیونکہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلماپنی نماز کو چھپانا ہی ضروری سمجھتے تو پھر حضرت