صحیح مسلم کی ایک حدیث میں حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اللہ عنہماکا قرآنِ کریم کی یہ آیت تلاوت کرنا بھی وارد ہوا ہے:﴿فَاَیْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْہُ اللّٰہِ﴾[البقرہ:115]’’تم جدھر بھی منہ کرو اﷲ تو ادھر بھی ہے۔‘‘[1]ان احادیث میں کئی مسائل آگئے:1۔ نفلی نماز سواری کے جانور پر بھی جائز ہے،خصوصاً سفرِ قصر میں۔2۔ گدھا اگر چہ ماکول اللحم جانوروں میں سے نہیں،لیکن اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلمکا نماز پڑھنا ثابت ہے۔امام نووی رحمہ اللہنے شرح مسلم میں گدھے والی روایت کو اونٹ یا عام سواری والی جمہور کی روایت کے مخالف اور شاذ قرار دیتے ہوئے ناقابلِ قبول کہا ہے۔[2] لیکن شارح بخاری نے گدھے کی سواری اور اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلمکے نماز پڑھنے کے احتمال ہی کو ترجیح دی ہے اور اس کے لیے اُنھوں نے صحیح مسلم والی حدیثِ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے استدلال کیا ہے،جس میں خیبر اور حمار کا لفظ وارد ہوا ہے۔پھر اس کی تائید مسند سراج سے نقل کی ہے،جس میں یحییٰ بن سعید کے طریق سے حضرت انسرضی اللہ عنہبیان کرتے ہیں:{إِنَّہٗ رَاٰی النَّبِيَّ صلی اللّٰه علیہ وسلم یُصَلِّيْ عَلٰی حِمَارٍ وَھُوَ ذَاھِبٌ إِلٰی خَیْبَرَ}[3]’’اُنھوں نے نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکو خیبر جاتے ہوئے گدھے پر سوار نماز پڑھتے دیکھا۔‘‘اس سند کو حافظ ابن حجر رحمہ اللہنے حسن قرار دیا ہے۔صحیح بخاری میں ایک باب ہے:’’بَابُ صَلَاۃِ التَّطَوُّعِ عَلَی الْحِمَارِ‘‘[4] ’’گدھے پر نفلی نماز پرھنے کا بیان۔‘‘جس سے امام بخاری رحمہ اللہکے رجحان کا بھی پتا چل جاتا ہے۔3۔ شارح بخاری امام مہلّب کے بقول ارشادِ الٰہی:﴿فَاَیْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْہُ اللّٰہِ﴾’’تم جدھر بھی منہ کرو اﷲ تو ادھر بھی ہے۔‘‘ کا حکم نفلی نماز