’’نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکے صحابہ رضی اللہ عنہمسجدہ کرتے،جبکہ ان کے ہاتھ ان کے کپڑوں میں ہوتے تھے اور صحابہ رضی اللہ عنہماپنی پیشانیوں کو گرمی سے بچانے کے لیے اپنی ٹوپیوں یا پگڑیوں(کے بلوں)پر سجدہ کرتے تھے۔‘‘ان احادیث و آثار سے یہ تو واضح ہوجاتا ہے کہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہمکپڑے پر سجدہ کر لیا کرتے تھے،بستر پر نماز پڑھنا بھی اسی قبیل سے ہے۔صحابیِ رسول صلی اللہ علیہ وسلمحضرت انس رضی اللہ عنہکے اثر میں یہ ثابت ہے کہ انھوں نے بستر پر نماز پڑھی اور ان کے اس فعل کے صحیح ہونے کی تائید خود نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکے عمل مبارک سے بھی ہوتی ہے،چنانچہ صحیح بخاری کے متعدد مقامات پر ایک حدیث حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے،جس سے ہر جگہ ایک نیا ہی مسئلہ ثابت کیا گیا ہے،ایک جگہ اس سے بستر یا بچھونے پر نماز کا جواز بھی اخذ کیا گیا ہے،چنانچہ اس میں وہ بیان کرتی ہیں:’’کُنْتُ أَنَامُ بَیْنَ یَدَیْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم وَرِجْلَايَ فِيْ قِبْلَتِہٖ فَإِذَا سَجَدَ غَمَزَنِيْ فَقَبَضْتُ رِجْلِيْ فَإِذَا قَامَ بَسَطْتُّھَا‘‘[1]’’میں نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکے سامنے سوئی ہوئی ہوتی اور میرے پاؤں آپ صلی اللہ علیہ وسلمکی جائے سجدہ پر ہوتے،جب آپ صلی اللہ علیہ وسلمسجدہ کرنے لگتے تو میرے پاؤں کو ہاتھ سے چوکا لگاتے اور میں اپنے پاؤں سمیٹ لیتی اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلمکھڑے ہوجاتے تو میں پھر پاؤں پھیلا لیتی۔‘‘آگے اسی حدیث میں یہ وضاحت بھی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکے الفاظ ہی میں موجود ہے کہ یہ ان دنوں کی بات ہے جب ابھی گھروں میں چراغ نہیں ہوا کرتے تھے۔دوسری جگہ اور بھی واضح انداز سے مروی ہے:’’إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانَ یُصَلِّيْ وَھِيَ بَیْنَہٗ وَبَیْنَ الْقِبْلَۃِ عَلٰی فِرَاشِ أَھْلِہٖ اِعْتِرَاضَ الْجَنَازَۃِ‘‘[2]’’نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمنماز پڑھتے جبکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلماور قبلہ کے مابین اس طرح لیٹی ہوتی تھیں،جس طرح سامنے جنازہ رکھا ہوتا ہے۔‘‘