{یَا أَبَا عُمَیْر! مَا فَعَلَ النُّغَیْرُ؟}’’اے ابو عمیر! تمھاری سرخ چونچ والی چڑیا نے کیا کیا؟‘‘آگے وہ فرماتے ہیں:’’وَنُضِحَ بِسَاطٌ لَّنَا فَصَلّٰی عَلَیْہِ‘‘[1]’’ہماری ایک چٹائی تھی،جسے نرم و صاف کیا گیا،پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے اس پر نماز پڑھی۔‘‘سنن ابوداود میں بھی یہ حدیث وارد ہوئی ہے،لیکن وہاں نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکا حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہاکے گھر جانا مذکور ہے۔[2]اس حدیث میں چٹائی کے لیے حصیر کے بجائے بساط کا لفظ آیا ہے۔امام شوکانی رحمہ اللہنے نیل الاوطار میں حافظ عراقی سے نقل کیا ہے کہ بساط کا لفظ بھی حصیر پر صادق آتا ہے اور یہ چٹائی جب بہت ہی چھوٹی سی ہو،جس پر صرف ہاتھ اور پیشانی رکھے جا سکتے ہوں،تاکہ گرم جگہ پر سجدہ کرنا ممکن ہو تو ایسے ٹکڑے کو ’’خُمرہ‘‘ کہا جاتا ہے جو کھجور کے پتوں کی بنی ہوئی ہوتی ہے۔[3] یہ لفظ بھی احادیث میں وارد ہوا ہے،چنانچہ صحیحین اور سنن ترمذی کے سوا سنن اربعہ میں حضرت عبداﷲ بن شداد رضی اللہ عنہاپنی خالہ میمونہ ام المومنین رضی اللہ عنہا سے روایت بیان کرتے ہیں،جس میں وہ فرماتی ہیں:’’کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم یُصَلِّيْ عَلَی الْخُمْرَۃِ‘‘[4]’’نبیِ اکرمصلی اللہ علیہ وسلمچھوٹی چٹائی پر نماز پڑھا کرتے تھے۔‘‘سنن ترمذی میں بھی یہ حدیث موجود ہے،لیکن یہ وہاں ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ عنہاکے بجائے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے۔[5]