گھوم جانے کی کیفیت کے بارے میں امام شوکانی رحمہ اللہنے ’’نیل الأوطار‘‘(1/2/47)میں بڑی تفصیل ذکر کی ہے۔6۔ اذان کے وقت اپنے دونوں کانوں میں انگلیوں کے پورے ڈالے رکھے،جیسا کہ اسی مذکورہ حدیث میں حضرت بلال رضی اللہ عنہکا طریقہ ذکر ہوا ہے اور دونوں میں کون سی انگلیاں ڈالے؟ اس کی صراحت تو نہیں ملتی،البتہ معروف یہی ہے اور فقہا و ائمہ اور خصوصاً امام نووی رحمہ اللہنے بھی یہی کہا ہے کہ وہ انگشتِ شہادت یعنی دونوں ہاتھوں کے انگوٹھے کے ساتھ والی انگلیاں ہوں۔[1]سنن ابن ماجہ کی ایک روایت میں اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اس طرح موذن زیادہ بلند آواز نکال سکتا ہے،مگر وہ روایت ضعیف ہے۔لیکن مذکورہ وجہ بلاشبہہ معقول ہے اور امام ترمذی رحمہ اللہفرماتے ہیں کہ اہلِ علم نے اس چیز کو پسند کیا ہے۔[2]7۔ موذن ایسا شخص ہو جو اجرت نہ لے،بلکہ لوجہ اﷲ یہ فریضہ سر انجام دے۔کیوں کہ سنن ابو داود،ترمذی،نسائی،ابن ماجہ اور مسند احمد میں حضرت عثمان بن ابو العاص رضی اللہ عنہفرماتے ہیں کہ میں نے نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکی خدمت میں عرض کی کہ مجھے میری قوم کا امام مقرر فرما دیں،آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:’’تم ان کے امام ہو اور(نماز کے دوران میں)کمزور نمازیوں کا خیال رکھو۔‘‘{وَاتَّخِذْ مُؤَذِّنًا لَا یَأْخُذُ عَلٰی أَذَانِہٖ أَجْراً}[3]’’تم کسی ایسے شخص کو موذن مقرر کرو،جو اذان کہنے پر اجرت نہ لے۔‘‘امام ترمذی رحمہ اللہفرماتے ہیں کہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہماور اکثر اہلِ علم نے اذان پر اُجرت لینے کو ناپسند کیا ہے۔[4] ’’نیل الأوطار‘‘ میں امام شوکانی رحمہ اللہنے نقل کیا ہے کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہکے نزدیک