سے درخواست کرتے ہیں کہ اے اﷲ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے اذان کا طریقہ سکھلائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے اسے اذان سکھلائی،جس میں وہ بیان کرتے ہیں کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:{فَإِنْ کَانَ صَلَاۃُ الصُّبْہِ قُلْتَ:اَلصَّلَاۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ،اَلصَّلَاۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ}[1]’’اگر صبح کی نماز ہو تو اذان میں یہ کہو:((اَلصَّلَاۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ،اَلصَّلَاۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ}۔‘‘اب اس حدیث میں تو مطلق صبح کی نماز کہا گیا ہے،جبکہ خود حضرت ابو محذورہ رضی اللہ عنہہی سے ایک دوسری حدیث مروی ہے،جو سنن ابو داود،نسائی،دارقطنی،الاوسط،مصنف عبدالرزاق،معانی الآثار طحاوی اور دیگر کتب میں مروی ہے،جس میں نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکا ارشاد ہے:{وَإِذَا أَذَّنْتَ بِالْأَوَّلِ مِنَ الصُّبْحِ فَقُلْ:اَلصَّلَاۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ،اَلصَّلَاۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ}[2]’’جب تم صبح کی پہلی اذان کہو تو یہ بھی کہو:((اَلصَّلَاۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ،اَلصَّلَاۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ}۔‘‘سنن نسائی کے الفاظ ہیں:{اَلصَّلَاۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ،اَلصَّلَاۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْمِ فِي الْآذَانِ الْأَوَّلِ مِنَ الصُّبْحِ}[3]ان الفاظ کا معنیٰ بھی وہی ہے،جو سابقہ الفاظ کا ہے۔حضرت ابو محذورہ رضی اللہ عنہوالی اس دوسری روایت اور ابن عمر رضی اللہ عنہماوالی روایت سے معلوم ہوا کہ یہ تثویب دراصل دوسری اذان میں نہیں،بلکہ پہلی میں ہونی چاہیے اور جس روایت میں مطلق صبح کی اذان میں ہونا مذکور ہے،اس کے اطلاق کی ان احادیث سے تقیید ہوجاتی ہے،کیونکہ وہ اطلاق صبح کی دونوں اذانوں کو شامل ہے،جبکہ ان احادیث کی رو سے وہاں دوسری اذان مراد ہی نہیں ہے۔بلوغ المرام کی شرح سبل السلام میں علامہ صنعانی رحمہ اللہنے بھی یہی بات کہی ہے کہ(حضرت