’’تم پر ایسے حاکم مسلط کیے جائیں گے،جنھیں تم پہچانو گے اور ان کا انکار بھی کرو گے،پس جس نے انکار کیا وہ بَری ہوگیا اور جس نے محض اس سے کراہت اور نفرت بھی کی تو وہ گناہ سے سلامت رہا،ہاں جس نے ان کے ساتھ رضا مندی ظاہر کی اور ان کی اتباع بھی کی(تو وہ گناہ گار ہوگا)۔‘‘صحابہ رضی اللہ عنہمنے پوچھا:اے اﷲ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ’’أَلَا نُقَاتِلُھُمْ؟‘‘(کیا ہم ان سے جنگ نہ کریں؟)تو آپ صلی اللہ علیہ وسلمنے فرمایا:{لَا مَا صَلُّوْا}[1] ’’نہیں،جب تک کہ وہ نماز پڑھیں۔‘‘اس حدیث میں نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمنے ایسے ظالم حکام سے قتال میں مانع نماز کو قرار دیا ہے،جس سے معلوم ہوا کہ اگر وہ ایسے نہ ہوتے تو ان سے قتال ضروری ہوتا،جو تارکِ نماز کے قتل کی دلیل ہے۔6۔ چھٹی دلیل وہ حدیث ہے جو مسند احمد اور صحیح ابن خزیمہ میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،جس میں نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکا ارشاد ہے کہ مجھے لوگوں کے ساتھ قتال کا حکم دیا گیا ہے،یہاں تک کہ وہ اس بات کی شہادت دینے لگیں کہ اﷲ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلماﷲ کے رسول ہیں اور نماز پڑھنے لگیں۔(اگر وہ ایسا کرنے لگیں تو)پھر ان کے اموال مجھ پر حرام ہیں اور ان کا حساب اﷲ کے پاس ہے۔[2]اس حدیث میں آپصلی اللہ علیہ وسلمنے بتایا کہ مجھے لوگوں سے قتال کا حکم ہے،یہاں تک کہ وہ نماز نہ پڑھنے لگیں اور جب تک وہ کلمہ شہادت کے اقرار اور نماز و زکات ادا کرنا شروع نہ کریں،ان جانیں اور اموال غیر محرم بلکہ مباح ہیں،تو گویا تارکِ نماز کا قتل کیا جانا ہی معلوم ہورہا ہے۔7۔ قائلینِ قتل کی ساتویں دلیل سنن نسائی و بیہقی میں حضرت انس بن مالکرضی اللہ عنہ سے مروی حدیث ہے،جس میں وہ بیان کرتے ہیں کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلمکی وفات کے بعد کچھ عرب لوگ مرتدّ ہوگئے(حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہنے ان مرتدّین کے ساتھ قتال کا ارادہ کیا تو)حضرت عمرِ فاروق رضی اللہ عنہنے ان سے کہا:’’کَیْفَ تُقَاتِلُ الْعَرَبَ؟‘‘(آپ ان عربوں کے ساتھ کیسے قتال کریں گے؟)