گفتنی
اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ،وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا،وَ سَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا،مَنْ یَّہْدِہٖ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ،وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ھَادِيَ لَہٗ،وَ أَشْہَدُ أَنْ لَّااِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔أَمَّا بَعْدُ:
﴿یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ حَقَّ تُقٰتِہٖ وَ لَا تَمُوْتُنَّ اِلَّا وَ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ﴾[البقرۃ:102]
﴿یٰٓاَیُّھَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّکُمُ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَۃٍ وَّ خَلَقَ مِنْھَا زَوْجَھَا وَ بَثَّ مِنْھُمَا رِجَالًا کَثِیْرًا وَّ نِسَآئً وَ اتَّقُوا اللّٰہَ الَّذِیْ تَسَآئَ لُوْنَ بِہٖ وَ الْاَرْحَامَ اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلَیْکُمْ رَقِیْبًا﴾[النساء:1]
﴿یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَ قُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًا یُّصْلِحْ لَکُمْ اَعْمَالَکُمْ وَ یَغْفِرْلَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ رَسُوْلَہٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا﴾[الأحزاب:70-71]
اما بعد! قارئین کرام! السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ!
شہادتِ توحید و رسالت کے بعد ارکانِ اسلام میں سے اہم ترین رُکن نماز ہے،جو بندے کی اپنے رب کے ساتھ مناجات اور مومن کی معراج ہے۔اس اہم رکن سے متعلق احکام و مسائل کی تفصیلات بیان کرنے کے لیے کافی طویل نفسی سے کام لیتے ہوئے ریڈیو ام القیوین(متحدہ عرب امارات)کی اُردو سروس سننے والے اپنے سامعین کے صبر کو بھی خوب آزمایا اور متعدد اوقات میں 5 منٹ سے لے کر 12 منٹ تک کے مختلف دورانیے پر مشتمل تقریباً پونے آٹھ سو نشستوں میں نماز کے موضوع کو کسی حد تک مکمل کیا،جو الحمد ﷲ آڈیو کیسٹوں میں بھی محفوظ ہے۔بعد میں بعض احباب نے خواہش ظاہر کی کہ نماز سے متعلق ان تفصیلات کو سی ڈیز اور پھر ڈی وی ڈیز میں ٹرانسفر کر دیا جائے اور واقعی انھیں جدید ٹیکنالوجی میں محفوظ کراتے ہوئے اپنے ویب سائیٹ پر بھی پوسٹ کر دیا اور یہ مشورہ بھی ہوا کہ مزید محفوظ کرنے کے لیے کتابی شکل میں بھی ڈھال دینا چاہیے۔
چنانچہ پانی،غسل،وضو اور تیمم و طہارت سے متعلق احکام و مسائل پر مشتمل،اسی طرح حیض و استحاضہ
|