Maktaba Wahhabi

98 - 128
طرح ہمارے زمانے میں امام العصر مجدد ملت محدث البانی رحمہ اللہ کے شاگردوں نے بھی شیخ محترم کا بہت احترام کیا،جو ان سے سوالات کئے ان کو کتابی شکل میں محفوظ کیاوالحمدللہ۔راقم کے ناقص مطالعہ کے مطابق ابواسحاق الحوینی، علی حسن الحلبی اور ابن ابی العینین حفظہم اللہ کے سوالات مطبوع ہیں اور عقیدہ و منہج میں تو کئی جلدوں پر مشتمل شیخ البانی کی کتب شائع ہو چکی ہیں ان میں بھی بے شمار سوالات کے جوابات محفوظ ہیں،لیکن افسوس کہ برصغیر میں اساتذہ کے جوابات کو کتابی شکل میں جمع نہیں کیا جاتا،شاید ادھر علم کو ضائع کرنے والے بہت ہیں اور قدر دان کم ہیں۔راقم نے اپنے تمام شیوخ سے اب تک جو کچھ سوال کئے وہ ’’سؤالات ابن بشیر الحسینوی لشیوخنا الکرام ‘‘ کے نام سے کتابی شکل میں میرے مخطوطات میں محفوظ ہیں اور مزید اضافہ جاری ہے۔ یسر اللّٰه لنا طبعہ تصانیف: آپ نے ساری زندگی علوم حدیث پر کتب تصنیف فرمائیں ان کی تعداد ۵۳ بنتی ہے ان میں سے بعض مطبوع ہیں اور بعض مخطوط ہیں ان کی ضروری تفصیل پیش خدمت ہے: ۱:أحادیث الصفات ۲:أحادیث النزول ۳:الأفرادوالغرائب ۴:الالزامات ۵:التتبع ۶:الرؤیۃ ۷سؤالات البرقانی للدارقطنی ۸:سؤالات الحاکم لہ ۹:سؤالات السہمی لہ ۱۰:السنن ۱۱:الضعفاء والمتروکون ۱۲:العلل الواردۃ فی الأحادیث النبویۃ ۱۳:غرائب مالک ۱۴:المؤتلف والمختلف فی أسماء الرجال وفات: آپ ۳۵۸ھ کو فوت ہوئے۔آپ کی نماز جنازہ امام ابو حامد الاسفرائینی الفقیہ نے پڑھائی۔[1]
Flag Counter