Maktaba Wahhabi

87 - 128
مقام و مرتبہ: امام ذہبی نے کہا:الامام المفید المکثر محدث العراق۔[1] امام دارقطنی نے کہا:ہوثقۃ۔[2] تنبیہ: امام ابن شاہین میں یہ کوتاہی تھی کہ کتاب لکھتے تھے لیکن اصل کے ساتھ مقابلہ نہیں کرتے تھے،بعض نے اس وجہ سے ان پر جرح کی ہے۔ تصانیف: آپ نے تین سو کتب لکھیں۔اپنے بارے میں خود فرماتے ہیں کہ میں نے تین سو درہم کی سیاہی خریدی ہے۔ہم یہاں صرف ان کتب کا ذکر کرنا چاہتے ہیں جو انہوں نے فن رجال پر لکھیں: ۱: کتاب الاصاغر عن الاکابر ۲: کتاب تاریخ اسماء الثقات ممن نقل عنھم العلم (المعروف تاریخ اسماء الثقات ) ۳: کتاب تاریخ اسماء الضعفاء والکذابین ممن نقل عنھم العلم (المعروف کتاب الضعفاء) ۴: کتاب معجم الشیوخ وفات: آپ بروز اتوار بارہ ذوالحجہ تین سو پچاسی ہجری کو فوت ہوئے۔[3] ان کے علاوہ اور بھی کئی ایک علماء جرح وتعدیل ہیں۔
Flag Counter