Maktaba Wahhabi

51 - 128
راویوں کے نام ایسے آئے ہیں جن کے پہلے حائے مہملہ اورزائے منقوطہ ہے۔ (1) حریز بن عثمان الرحبی جو کوفہ کے محلہ رحب کی طرف منسوب ہیں۔ (2) ابو حریز عبداللہ بن حسین جو عکرمہ سے راوی ہیں۔ قاعدہ: خراش ہر جگہ خائے معجمہ کے ساتھ آیا ہے مگرربعی بن حراش کے باپ کا نام حائے مہملہ سے وار ہوا ہے۔ قاعدہ: حصین ہر جگہ مصغر ہے اور صاد مہملہ کے ساتھ ہے مگر ابو حصین عثمان بن عاصم طویل کے وزن پر ہے اور حضین بن المنذر ابو سامان بصیغۂ تصغیر ضاد معجمہ کے ساتھ ہے۔ حازم ان تینوں کتابوں میں ہر جگہ حائے مہملہ اور زائے منقوطہ کے ساتھ مگر ابو معاویہ محمد بن خازم کا باپ جو ضریر کوفی سے مشہور ہے اور اعمش کا شاگرد ہے وہ خائے معجمہ سے ہے۔ حبّان بن منقذ اور محمد بن یحییٰ بن حبان کا دادا اور حبان بن واسع اور اس کا دادا نیز حبان بن ہلال میں اس جگہ حاپر زبر اور با کو مشدد پڑھنا چاہیے اور حِبّان بن عطیہ،حِبّان بن موسیٰ اور حِبّان بن العرفہ میں حا مکسورہ اور با کو مشدد پڑھنا چاہیے۔ حبیب کو ہر جگہ حائے مہملہ پر زبر اور بائے موحدہ پر زیر کے ساتھ سمجھنا چاہیے۔ یہ حُبٌّ اور محبۃ سے طویل کے وزن پر ہے مگر تین جگہ خائے معجمہ کے پیش کے ساتھ مصغر سمجھنا چاہیے جو خبابت بمعنی دانائی مصدر سے بنایا ہے۔ (1) خبیب بن عدی۔ (2) خبیب بن عبدالرحمن (3) ابو خبیب حضرت عبداللہ بن الزبیر رضی اللہ عنہ کی کنیت ہے۔ حکیم ہر جگہ حکمت سے طویل کے وزن پر پڑھنا چاہیے مگر رزیق بن حُکیم بن عبداللہ اورحُکیم بن عبداللہ حَکَم کی تصغیر ہے۔ رباح ہر جگہ بائے موحدہ اور را کے زیر کے ساتھ ہے، مگر ابو قیس زیاد بن ریاح کے باپ کا نام یائے تحتیہ اور را کے زیر کے ساتھ ہے۔ زُبَید، اِس کو صحیحین میں زائے منقوطہ کے پیش اور بائے موحدہ کے زیر سے پڑھنا
Flag Counter