Maktaba Wahhabi

127 - 128
ہے۔ اسی طرح شیخ ابوالاشبال شاغف نے بھی تقریب پر کام کیا ہے اور تقریب کے ایک نسخے میں تقریب، تحریر اور کشف الایھام تینوں کو اکٹھا کردیا گیا ہے یہ بھی مطبوع ہے۔اور ایک ایسا بھی نسخہ مطبوع ہے جس میں تقریب، الکاشف،طبقات المدلسین،الکواکب النیرات اور المراسیل وغیرہ کو جمع کردیا گیا ہے۔بہت ہی مفید نسخہ ہے۔ تقریر کے شروع میں مفید مقدمہ ہے۔ اس میں رواۃ کے طبقات بنائے گئے ہیں اور الفاظ جرح و تعدیل کی درجہ بندی کی گئی ہے،نیز اس میں کچھ رموز کی وضاحت کی گئی ہے۔کتب رجال کے مطالعہ کے دوران میں رواۃ کے ساتھ ہمیں کچھ رموز دکھائی دیتے ہیں،ان سے کیا مراد ہے؟یہ تفصیل بہت اہم ہے۔ ہر طالب علم کو اسے اچھی طرح یاد کرنا چاہیے۔مثلا خ:صحیح بخاری میں اس راوی کی حدیث ہے۔ خت:صحیح بخاری میں اس راوی کی معلق روایت ہے۔ بخ:الادب المفرد للبخاری میں اس راوی کی روایت ہے۔ عخ: خلق افعال العباد للبخاری میں اس راوی کی روایت ہے۔ ز:جزء القراء ۃ للبخاری میں اس راوی کی روایت ہے۔ ی:جزء رفع الیدین للبخاری میں اس راوی کی روایت ہے۔ م:صحیح مسلم میں اس راوی کی روایت ہے۔ د:سنن ابی داود میں اس راوی کی روایت ہے۔ مد:مراسیل ابی داود میں اس راوی کی روایت ہے۔ صد:فضائل الانصار لابی داود میں اس راوی کی روایت ہے۔ خد:الناسخ لابی داود میں اس راوی کی روایت ہے۔ قد:القدر لابی داود میں اس راوی کی روایت ہے۔ ف:التفرد لابی داود۔۔۔۔ ل:مسائل لابی داود۔۔۔
Flag Counter