Maktaba Wahhabi

52 - 99
حفاظت کا ذمہ بھی اللہ تعالیٰ نے اٹھایا ہوا ہے اور اسے دوسری تمام کتابوں کیلئے ناسخ قرار دیا ہے۔ارشادِ باری تعالیٰ ہے: { إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَإِنَّا لَہٗ لَحَافِظُوْنَ } (سورۃالحجر: ۹) ’’ہم نے ہی اس ذکر کو نازل فرمایا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔‘‘ اور فرمایا: { وَأَنْزَلْنَا إِلَیْکَ الْکِتَابَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَیْنَ یَدَیْہِ مِنَ الْکِتَابِ وَمُہَیْمِنًا عَلَیْہِ فَاحْکُمْ بَیْنَہُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللّٰہُ} (سورۃالمائدۃ: ۴۸) ’’اور ہم نے آپ کی طرف حق کے ساتھ یہ کتاب نازل فرمائی ہے جو پہلی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے اور ان کی محافظ ہے ، اس لییٔ آپ ان کے آپس کے معاملات میں اس اللہ تعالیٰ کی اتاری ہوئی کتاب کے ساتھ فیصلہ کیجیے ٔ۔‘‘ یاد رہے کہ قرآنِ مجید سابقہ تمام کتابوں سے چند امور میں امتیازی حیثیت کا حامل ہے، ان میں سے اہم امورکچھ یوں ہیں: (۱) قرآنِ مجید اپنے لفظ ومعنیٰ میں اور کونی وعلمی حقائق میں معجزانہ حیثیت کا حامل ہے۔ ارشاد ِباری تعالیٰ ہے : {قُلْ لَّئِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنْسُ وَالْجِنُّ عَلٰی أَنْ یَّأْتُوْا بِمِثْلِ ہٰذَا الْقُرْآنِ لَا یَأْتُوْنَ بِمِثْلِہٖ وَلَوْکَانَ بَعْضُہُمْ لِبَعْضٍ ظَہِیْرًا } (سورۃ الإسراء : ۸۸) ’’ آپ کہہ دیجییٔ ! اگر جن وانس سب مل کر قرآن جیسی کوئی چیز بنا لاناچاہیں تو نہ لا سکیں گے ، خواہ وہ سب ایک دوسرے کے مدد گار ہی کیوں نہ ہوں ۔‘‘ (۲) قرآن مجید آسمانی کتابوں میں سے آخری کتاب ہے، اس کے نزول کے ساتھ ہی کتابوں کے نزول کا سلسلہ ختم کر دیا گیا، جیسا کہ ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے کے بعد رسالت کے دروازہ کو بند کر دیا گیا۔
Flag Counter