Maktaba Wahhabi

15 - 99
{ قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَ علیہم السلام الَّذِیْنَ ہُمْ فِیْ صَلٰوتِہِمْ خَاشِعُوْنَ علیہم السلام وَالَّذِیْنَ ہُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَ علیہم السلام وَالَّذِیْنَ ہُمْ لِلزَّکٰوۃِ فَاعِلُوْنَ علیہم السلام وَالَّذِیْنَ ہُمْ لِفُرُوْجِہِمْ حَافِظُوْنَ علیہم السلام إِلاَّ عَلٰی أَزْوَاجِہِمْ أَوْ مَامَلَکَتْ أَیْمَانُہُمْ فَإِنَّہُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَ علیہم السلام فَمَنِ ابْتَغٰی وَرَآئَ ذٰلِکَ فَأُولٰٓئِکَ ہُمُ الْعَادُوْنَ علیہم السلام وَالَّذِیْنَ ہُمْ لِأَمَانَاتِہِمْ وَعَہْدِہِمْ رَاعُوْنَ علیہم السلام وَالَّذِیْنَ ہُمْ عَلٰی صَلَوَاتِہِمْ یُحَافِظُوْنَ علیہم السلام أُولٰٓئِکَ ہُمُ الْوَارِثُوْنَ علیہم السلام الَّذِیْنَ یَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَ ہُمْ فِیْہَا خَالِدُوْنَ } (سورۃ المؤمنون:۱تا۱۱) ’’ ایمان والے لوگ کامیاب ہو گئے ، جو اپنی نماز میں عاجزی کرتے ہیں ، اور جو بے ہودہ باتوں سے دور رہتے ہیں ، اور جو زکوٰۃ ادا کرتے رہتے ہیں ، اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ، سوائے اپنی بیویوں اور کنیزوں کے جو ان کے قبضہ میں ہوں ، کیونکہ ان کے معاملہ میں ان پر کوئی ملامت نہیں ، البتہ ان کے سوا جو کوئی اور ذریعہ تلاش کرے تو ایسے ہی لوگ حد سے بڑھنے والے ہیں ، اور جو اپنی امانتوں اور عہدو پیمان کا پاس رکھتے ہیں ، اور اپنی نمازوں پر محافظت کرتے ہیں ، یہی لوگ ایسے ہیں جوجنتِ فردوس کے وارث بنیں گے ، اور اس میں ہمیشہ رہیں گے۔‘‘ ان آیاتِ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے مومنوں کی جو صفات ذکر فرمائی ہیں ان میں سے بعض کا تعلق دل سے اور بعض کا تعلق اعضاء سے ہے ، اور یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ اعضاء کے اعمال ایمان میں شامل ہیں ۔نیز فرمایا : { إِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِیْنَ آمَنُوْا بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ ثُمَّ لَمْ یَرْتَابُوْا وَجَاہَدُوْا بِأَمْوَالِہِمْ وَأَنْفُسِہِمْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ أُولٰٓئِکَ ہُمُ الصَّادِقُوْنَ } (سورۃ الحجرات:۱۵)
Flag Counter