Maktaba Wahhabi

13 - 99
لوگوں کو جنت کی خوشخبریاں سنائی ہیں جو ایمان والے اورعمل ِصالح کرنے والے ہوں ، جیسا کہ اس کا فرمان ہے : { وَبَشِّرِ الَّذِیْنَ آمَنُوْا وَعَمِلُوْا الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَہُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْأنْہَارُ کُلَّمَا رُزِقُوْا مِنْہَا مِنْ ثَمَرَۃٍ رِّزْقًا قَالُوْا ہٰذَا الَّذِیْ رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ وَأُتُوْا بِہٖ مُتَشَابِہًا وَّلَہُمْ فِیْہَا أَزْوَاجٌ مُّطَہَّرَۃٌ وَّہُمْ فِیْہَا خٰلِدُوْنَ} (سورۃ البقرۃ:۲۵) ’’ ( اے پیغمبر !) جو لوگ ایمان لائیں اور اچھے عمل کریں انہیں خوشخبری دے دیجییٔ کہ ان کیلئے ایسے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں ، جب بھی انہیں کوئی پھل کھانے کو دیا جائے گا تو کہیں گے : یہ تو وہ پھل ہیں جو ہمیں اس سے پہلے ( دنیا میں ) دئیے جا چکے ہیں ، کیونکہ جو پھل انہیں دیا جائے گا وہ شکل وصورت میں دنیا کے پھل سے ملتا جلتا ہو گا ، نیز ان ایمان والوں کیلئے وہاں پاک وصاف بیویاں ( بھی ) ہونگی ، اور وہ ان باغات میں ہمیشہ قیام پذیر رہیں گے ۔‘‘ اور اسی طرح فرمایا : { إِنَّ الَّذِیْنَ آمَنُوْا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَأَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَآتَوُا الزَّکٰوۃَ لَہُمْ أَجْرُہُمْ عِنْدَ رَبِّہِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَیْہِمْ وَلَا ہُمْ یَحْزَنُوْنَ } (سورۃ البقرۃ:۲۷۷) ’’البتہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے عمل کییٔ ، نماز قائم کرتے رہے، اور زکوٰۃ ادا کرتے رہے ، تو ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے ، انہیں نہ کوئی خوف ہو گا ، اور نہ وہ غمگین ہونگے ۔‘‘ بلکہ اللہ تعالیٰ نے قسم کھا کر تمام انسانوں کو خسارہ پانے والا قرار دیا ہے ، سوائے ان کے جو ایمان والے ہوں اور عملِ صالح کرتے ہو ں، فرمانِ الٰہی ہے :
Flag Counter