Maktaba Wahhabi

10 - 99
میں اس کی بارگاہ میں کھڑا ہو جاؤنگا اور اس کی وہ تعریفیں کرونگا جو اب نہیں کر سکتا ، وہ صرف اسی وقت اللہ تعالیٰ مجھے الہام کرے گا ، پھر میں اس کے سامنے سجدہ ریز ہو جاؤں گا ، پھر مجھے کہا جائے گا : اے محمد ! اپنا سر اٹھائیے ، اور بات کیجئے ، آپ کی بات سنی جائے گی ، اور سوال کیجئے ، آپ کا سوال پورا کیا جائے گا، اور شفاعت کیجئے ، آپ کی شفاعت قبول کی جائے گی ۔‘‘میں کہوں گا : ’’اے میرے رب ! میری امت کی بخشش فرمااور میری امت کو جہنم سے بچا۔‘‘ کہا جائے گا : ’’آپ جائیے اور جس شخص کے دل میں گندم یا جَوکے دانے کے برابربھی ایمان ہو اسے جہنم سے نکال لیجئے ! ‘‘چنانچہ میں جاؤں گا اور اسی طرح کرونگا جیسا کہ مجھے حکم دیا جائے گا۔ پھر میں اپنے رب کے پاس واپس لوٹ کر آؤں گا ، اور وہی تعریفیں پھر عرض کرونگا، اور اس کے بعد سجدہ ریز ہو جاؤں گا ۔پھر مجھے کہا جائے گا :’’ اے محمد ! اپنا سر اٹھائیے ، اور بات کیجئے ، آپ کی بات سنی جائے گی ، اور سوال کیجئے ، آپ کا سوال پورا کیا جائے گا ، اور شفاعت کیجئے ، آپ کی شفاعت قبول کی جائے گی۔‘‘میں کہوں گا : ’’اے میرے رب ! میری امت کی بخشش فرما ، اور میری امت کو جہنم سے بچا۔‘‘ کہاجائے گا :’’ آپ جائیے اور جس شخص کے دل میں ایک رائی کے دانے کے برابر ایمان ہو اسے جہنم سے نکال لیجئے ! ‘‘چنانچہ میں جاؤں گا اور اسی طرح کرونگا جیسا کہ مجھے حکم دیا جائے گا ۔ پھر میں اپنے رب کے پاس واپس لوٹ کر آؤں گا ، اور وہی تعریفیں پھر عرض کرونگا، اور اس کے بعد سجدہ ریز ہو جاؤں گا ۔پھر مجھے کہا جائے گا : ’’اے محمد ! اپنا سر اٹھائیے ، اور بات کیجئے ، آپ کی بات سنی جائے گی ، اور سوال کیجئے ، آپ کا سوال پورا کیا جائے گا ، اور شفاعت کیجئے ، آپ کی شفاعت قبول کی جائے گی۔‘‘میں کہوں گا :’’ اے میرے رب !
Flag Counter