Maktaba Wahhabi

83 - 346
جانے والے قضاء روزے یا کفاروں کے روزے(جو کسی غلطی کی وجہ سے بطورِ کفارہ آدمی پر لازم ہوگئے ہوں)جیسے کہ ظہار کا کفارہ، منعقدہ قسم کا کفارہ یا جیسے حالت احرام میں شکار کرلینے کی سزا کے طور پر روزے وغیرہ اسی طرح روزہ رکھنے کی کیفیت کے لحاظ سے فرض روزوں کی بھی دو اقسام ہیں: ۱: جن میں رزوں کا لگاتا رکھنا واجب ہوتا ہے۔ جیسے کہ رمضان المبارک کے دنوں کے لگاتار روزے رکھنے کی ضرورت اور ظہار کے کفارہ کے دو ماہ کے لگاتار روزے رکھنے کا لازم ہونا وغیرہ۔ ۲: جن میں لگاتار کے وجوب کی شرط نہ ہو۔ اور ان میں سے مثلاً ایام حج میں قربانی کے جانور کا اس کی قربان گاہ پر پہنچنے سے پہلے حاجی کا حلق کروالینے پر کفارہ کے روزے۔ اس قربانی کے جانور کا کہ جو حرم کے فقراء و مساکین کے لیے ذبح کیے جانے کی خاطر حرم میں لایا جائے، قربان ہونے کی جگہ وہ مقام ہے کہ جس میں اُس کا خون بہایا جائے۔ جیسے کہ اُونٹ، گائے یا بکری وغیرہ۔(یعنی حرم کی حد کے اندر)یا جہاں حاجی یا عمرہ کرنے والے کو روک لیا جائے۔ یا مطلق طور پر بغیر محدود کیے کسی مسلمان کا روزے کی نذر مان لینا اور رمضان کا قضاء روزہ۔
Flag Counter