Maktaba Wahhabi

329 - 346
سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((أَرَی رُؤْیَاکُمْ فِی الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ فَاطْلُبْوھَا فِی الْوِتْرِ مِنْھَا۔))… ’’ میں دیکھتا ہوں کہ تم سب لوگوں کے خواب رمضان کے اخیر دے میں(شب قدر ہونے پر متفق ہیں)پس تم لوگ اسے رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔ ‘‘ [1](یہ صحیح مسلم کے الفاظ ہیں۔)اور صحیح البخاری میں ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو رمضان المبارک کے آخری سات راتوں میں سے کسی رات میں خواب کے اندر لیلۃ القدر دکھائی گئی تھی۔ اور(جب انہوں نے اس کا تذکرہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَرَی رُؤْیَاکُمْ قَدْ تَوَاطَأَتْ فِي السَّبْعِ الْأَوَاخِرِ، فَمَنْ کَانَ مُتَحَرِّیْھَا فَلْیَتَحَرَّھَا فِی السَّبْعِ الْأَوَاخِرِ۔)) ’’ میں دیکھ رہا ہوں کہ تم سب لوگوں کے خواب رمضان کی آخری سات راتوں میں متفق ہوگئے ہیں۔ تو جو کوئی شب قدر ڈھونڈنا
Flag Counter