Maktaba Wahhabi

207 - 346
۱:کام کرنے والے اعضائِ بدن(جوارح)کو محرمات سے روکے رکھنا: یہاں کام کرنے والے اعضائِ بدن(جوارح)سے مراد … دل اور اس کے لشکری: زبان، آنکھ، کان، ہاتھ اور پاؤں ہیں۔ … گناہوں کا سب سے پہلا تعلق دل سے ہوتا ہے۔ اگر ان گناہوں کا ذائقہ اس کو چکھادیا جائے اور ان کی لذت اس کو پلادی جائے اور دل ان سے محبت کرنے لگے، تو ان گناہوں کے ظاہری آثار باقی اعضائِ بدن پر ظاہر ہونے لگتے ہیں۔ چنانچہ بندہ لغوباتوں سے اگر محبت کرنے لگے تو وہ راہِ حق سے ہٹنے لگتا ہے(اور خود بیہودہ ہوجاتا ہے۔)اگر جھوٹ کو خوشگوار اور مزے دار سمجھنے لگے گا، تو ہمیشہ جھو بولے گا۔ اور اگر اُسے چغلی، غیبت پسند آنے لگے گی، تو وہ لوگوں کی غیبتیں کرنے لگے گا۔(روزے کے مطالب و مقاصد کے پیش نظر یہ سب غلط ہے)اور ان سب کا اُلٹ بالکل صحیح۔ اگر ان سب افعال و اشغال سے دل نفرت کرنے لگے تو آدمی اپنی زبان کو غیبت، چغلی، بیہودہ گوئی اور جھگڑا و کٹ حجتی سے روک کر رکھتا ہے۔ پھر خاموشی کو لازم کرلیتا ہے اور اللہ سے محبتوں، اُس کی مرضی والے کاموں جیسے کہ اللہ کا ذکر، قرآن کی تلاوت، سیدھی، سچی بات اور سچے لہجہ کو اختیار کرلیتا ہے۔ بلکہ روزے دار کی گفتگو میں آخری درجے کی بردباری شامل ہوجاتی ہے کہ جس سے اس کے حال کی زبان اُس کی گفتگو والی
Flag Counter