Maktaba Wahhabi

178 - 346
ہوں اور وہ ان کو رکھ رہا ہو۔ البتہ جہاں تک دوسرے معاملہ کا تعلق ہے کہ جو روزے کو فاسد و باطل کرکے قضاء اور کفارہ کو ایک ساتھ واجب کردیتا ہے، تو وہ عمداً کھانا اور پینا ہے، اس شخص کے لیے کہ جس نے رات کے وقت روزہ رکھنے کی نیت کی ہو اور وہ روزہ توڑنے پر مجبور بھی نہ کیا گیا ہو۔ اور نہ ہی اس کے روزہ توڑنے پر اُس کے سامنے کوئی ایسا شرعی عذر پیش ہو کہ جو اس کے لیے جائز ہو جیسے کہ شدی قسم کا مرض یا حیض و نفاس وغیرہ۔ مسلمان آدمی کو مکمل تنبیہ کے ساتھ اپنے روزے کو باطل کرلینے والے معاملہ میں خبردار رہنا چاہیے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ بعض مسلمان تمباکو نوشی والی معصیت میں شدت سے مبتلا ہیں۔ اور یہ نہایت افسوس ناک صورتِ حال ہے۔(اللہ ہم سب کو اس خبیث معصیت سے محفوظ رکھے۔ اللہم آمین)ہم اس بارے میں مشاہدہ رکھتے ہیں کہ تمباکو نوشی اپنی اس گندی معصیت کی بنیاد پر روزہ کو توڑ ڈالنے کی بھی جرأت کرلیتے ہیں۔ چنانچہ اس جرأتِ مندانہ کے سبب سے ایسے لوگ اپنے روزے کو بھی باطل کر ڈالتے ہیں اور گناہ کا بھی ارتکاب کرتے ہیں اور اپنے آپ کو ایسے لوگ(تمباکو نوشی کے مضرات کے ساتھ)اسی لمحے نقصان بھی پہنچا رہے ہوتے ہیں۔(العیاذ باللہ)اور یہ بات کسی بھی عقلمند پر مخفی نہیں ہے کہ تمباکو نوشی کا نقصان طبی طور پر آخری حد تک پہنچا ہوا قابل تسلیم ہوچکا
Flag Counter