Maktaba Wahhabi

171 - 346
غذا کے طور پر استعمال ہونے والی نہ ہو)یہ حکم بعض ضوابط کی بنا پر ہے کہ جن میں سے ایک یہ ہے: پیٹ میں داخل ہونے والی یہ چیز انسانی وجود میں کسی کھلے ہوئے راستے کہ ذریعے داخل ہو جیسے کہ منہ، ناک اور کان وغیرہ۔ اور یہ کہ روزے دار اپنے روزے کو یاد رکھے ہوئے ارادۃً اس چیز کو پیٹ میں لے جائے اور جو وہ کھانے والی کسی چیز، پینے والی کسی چیز یا کسی دواء کو پیٹ میں داخل کر رہا ہے اس پر صاحب اختیار ہو، اُسے مجبور نہ کیا گیا ہو۔ (۲)وہ کون سی چیز ہے جو روزے کو فاسد کر ڈالتی ہے اور صرف قضاء کو واجب کرتی ہے؟ وہ حالتیں کہ جن سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے اور کفارہ کے بغیر صرف قضاء اُن میں واجب ہوتی ہے … کئی ایک ہیں۔ ان کے بالتفصیل ذکر کی یہاں گنجائش نہیں ہے۔ میں اس ضمن میں اصول و ضوابط کو سامنے رکھ کر ان کی صرف تعریف پر ہی کفایت کروں گا۔ اور پھر ان میں سے ہر ایک کی مثال بھی بیان کردوں گا جو ایک خبردار اور تیز فہم آدمی کو کفایت کرے گی۔ ان شاء اللہ۔(اور ایسے لوگ دوسروں کو اسی طرح مثالیں دے دے کر سمجھادیں۔) اوّلاً:کسی ایسی چیز کا کھالینا جسے عادتاً کھایا نہ جاتا ہو۔ چاہے اس چیز کا تعلق ان چیزوں سے ہو کہ جن سے غذا حاصل کی جاتی ہے جیسے کہ کچے چاول
Flag Counter