Maktaba Wahhabi

117 - 346
اطاعت و فرمانبرداری والے تمام اُمور اور اللہ کے قریب کردینے والے تمام اسباب و ذرائع میں خرچ کرنے کا حکم ہے۔ بالخصوص اللہ اور دین حق کے دشمنوں کو قتل کرنے کے لیے اموال کے خٖرچ کرنے اور ان معاملات میں ان کو خرچ کرنے کا حکم ہے کہ جن کے ساتھ مسلمان اپنے دشمنوں پر قوت حاصل کرلیں۔ اور اس آیت میں اس بات کی خبردینا بھی ہے کہ مسلمان آدمی جب ان اُمور کو ترک کرنا اپنے اوپر لازم کرتے ہوئے اس کا عادی ہوجاتا ہے تو وہ اپنی ہلاکت کا خود ہی سبب بن جاتا ہے اور اپنے آپ کو عذاب و سزا کے مقام پر لاپھینکتا ہے۔ لیکن اس آیت کریمہ کے نزول کا خصوصی سبب یہ ہے کہ یہ: اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے آدمی کا رُک جانے کے بعد ترکِ جہاد اور اپنے اہل و عیال اور اپنے مال میں قیام کرلینے کو ترجیح دینے والی ہلاکت سے متعلق ہے۔ [1] ج:اور جان کی حفاظت کے وجوب کے لیے جسے دلیل کے لیے پیش کیا جاسکتا ہے وہ اسی طرح نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا درج ذیل فرمان بھی ہے۔ ساداتنا عبداللہ بن عباس اور عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہم بیان کرتے ہیں
Flag Counter