Maktaba Wahhabi

83 - 226
وضاحت: حدیث مسئلہ نمبر 357 کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 74: خواتین کا احرام وہی لباس ہے جو وہ عام زندگی میں استعمال کرتی ہیں ان کے لئے کوئی خاص لباس بنانا سنت سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 75: احرام باندھتے وقت خواتین کا سر کے بالوں کو باندھنا یا بال باندھنے کے لئے خصوصی کپڑا سلوانا سنت سے ثابت نہیں۔ مسئلہ 76: احرام کے لئے رنگ دار کپڑوں کا استعمال جائز ہے لیکن سفید کپڑوں کا استعمال مستحب ہے۔ عَنْ سَمُرَةَ رضی اللّٰهُ عنہ عَنِ النَّبِیِّ ا قَالَ (( الْبَسُوْا مِنْ ثِیَابِکُمُ الْبَیَاضَ فَاِنَّہَا اَطْہَرُ وَاَطْیَبُ وَکَفِّنُوْا فِیْہَا مَوْتَاکُمْ )) رَوَاہُ النِّسَائِیُّ[1] (صحیح) حضرت سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”سفید کپڑے پہنا کرو، یہ سب سے زیادہ بہتر اور پسندیدہ ہے اور انہی میں اپنے مردوں کو کفن دیا کرو۔“ اسے نسائی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 77: ایسی چادر جس پر خوشبو لگی ہو‘ احرام کے لئے استعمال کرنا جائز نہیں۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا اَنَّہ قَالَ نَہٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم اَنْ یَّلْبَسَ الْمُحْرِمُ ثَوْبًا مَصْبُوْغًا بِوَرْسٍ اَوْ زَعْفَرَانٍ ۔رَوَاہُ اِبْنِ مَاجَةَ [2] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عمر ِ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام پہننے والے کوورس (رنگ کی ایک قسم) اور زعفران میں رنگی ہوئی چادریں استعمال کرنے سے منع فرمایا ہے۔ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 78: احرام باندھنے کے لئے غسل کرنا مسنون ہے۔ عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ رضی اللّٰهُ عنہ عَنْ اَبِیْہِ اَنَّہ رَاْیَ النَّبِیَّ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم تَجَرَّدَ لِاَہْلاَلِہ وَاغْتَسَلَ ۔رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ [3] (صحیح)
Flag Counter