Maktaba Wahhabi

102 - 226
رضی اللہ کے نکاح میں تھیں، کے ہاں تشریف لائے اور پوچھا’’ کیا تم نے حج کا ارادہ کیا ہے؟ ’’انہوں نے کہا ’’اللہ کی قسم! میں اکثر بیمار ہو جاتی ہوں۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’حج کرو، لیکن (احرام باندھتے وقت) یہ شرط کر لو’’اے اللہ! جہاں تو نے مجھے روک دیا‘ میں وہیں احرام کھول دوں گی۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 126: حالت احرام میں شکار کرنے یا کھانے کا فدیہ ایک دنبے کی قربانی دینا ہے۔ عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: «جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الضَّبُعِ يُصِيبُهُ الْمُحْرِمُ، كَبْشًا، وَجَعَلَهُ مِنَ الصَّيْدِ» رواه ابن ماجة[1] حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حالت احرام میں بجو (یا گوہ) کا شکار کرنے پر ایک دنبے کی قربانی فدیہ مقرر فرمایا ہے اور اسے شکار قرار دیا ہے۔ اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
Flag Counter